Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2006

اكستان

35 - 64
حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی کریم علیہ التحیة والتسلیم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا  :  قیامت کے دن تین چیزیں عرش الٰہی کے نیچے ہوں گی۔ (ایک) قرآن جو بندوں سے جھگڑے گا، قرآن کے لیے ظاہر بھی ہے اور باطن بھی (دوسری) امانت (تیسری) رَحِم (رشتہ داری) جو پکارے گی کہ خبردار جس نے مجھے جوڑے رکھا اللہ تعالیٰ  بھی اُسے جوڑے رکھیں گے اور جس نے مجھے توڑا اللہ تعالیٰ بھی اُسے توڑدیں گے۔ 
	ف  :  حدیث پاک میں مذکور تین چیزوں کے قیامت کے دن عرش الٰہی کے نیچے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے روز اِن تین چیزوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور میں انتہائی قرب حاصل ہوگا اور اللہ تعالیٰ اِن کے حق  کو اور اِن کے ثواب کو جو اِن پر عمل پیرا لوگوں کو ملے گا ضائع نہیں کریں گے۔ 
	قرآن پاک کے بندوں سے جھگڑنے کا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں نے اپنی دُنیاوی زندگی میں   قرآن پاک کی تعظیم اور اُس پر عمل نہ کیا ہوگا قرآن کریم قیامت کے روز اُن سے جھگڑے گا یعنی اُن کو اللہ تعالیٰ  سے اُس بدعملی کی سزا دِلوائے گا اور جن لوگوں نے اپنی دُنیاوی زندگی میں قرآن پاک کی تعظیم اور اُس پر عمل کیا    ہوگا تو قرآن اُن کی طرف سے بھی جھگڑے گا یعنی بارگاہِ خداوندی میں اُن کی طرف سے وکالت اور اُن کی  شفاعت کرے گا۔ 
	''قرآن کے لیے ظاہر بھی ہے'' کا مطلب یہ ہے کہ قرآن پاک میں جو احکام وغیرہ بیان کیے گئے   ہیں اُن کے معنی بالکل ظاہرا ور واضح ہیں جن کو اکثر لوگ سمجھتے ہیں۔ ان میں کسی غور و فکر اور تأمل و تدبر کی ضرورت  نہیں، اسی طرح ''قرآن کے لیے باطن بھی ہے'' کا مطلب یہ ہے کہ قرآن پاک کے کچھ معنی ایسے ہیں جنہیں  سمجھنے کیلیے غور و فکر اور تأمل و تدبر کی ضرورت ہوتی ہے جنہیں ہر شخص نہیں سمجھ سکتا بلکہ خواص اور علماء ہی سمجھتے ہیں۔ 
	امانت کے بارہ میں اس حدیث پاک میں کوئی تفصیل نہیں آئی، اس کے متعلق شارحین حدیث فرماتے ہیں کہ اِس کا تعلق قرآن سے بھی ہوسکتا ہے، اس صورت میں مطلب ہوگا کہ قرآن پاک کی طرح امانت بھی  بندوں سے جھگڑے گی، اور اِس کا تعلق رَحِم یعنی رشتہ داری سے بھی ہوسکتا ہے اس صورت میں مطلب ہوگا کہ  رشتہ داری کی طرح امانت بھی پکارے گی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حٖرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت زید اور ورقہ حق کی تلاش میں : 6 3
5 مستحق ِلعنت یہودیوں کا اعتراف 6 3
6 مستحق ِغضب عیسائیوں کا اعتراف : 6 3
7 چور کی ڈاڑھی میں تنکا : 7 3
8 حضرت زید کاچڑھاوے کے کھانے سے انکار : 7 3
9 نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد نبی گناہ سے بچا رہتا ہے : 8 3
10 اِرہاص اور معجزہ میں فرق : 8 3
11 آپ ۖ کی مجلس میں حاضری کے وقت حضرت سلمان کی عمر ڈھائی سو سال تھی : 9 3
12 نبی علیہ السلام کا غلاموں کے ساتھ حسن سلوک : 9 3
13 خندق کا مشورہ : 10 3
14 اسلام کی خصوصیت مستند مذہب : 10 3
15 ایک اعتراض کا جواب : 10 3
16 یزید اور شراب 12 3
17 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی روایت : 12 1
18 یزید اور شراب 12 1
19 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی روایت 12 18
20 حضرت محمد بن مسلمہ کے شریک ِقتال نہ ہونے کی وجہ : 15 18
21 حضرت ابوموسٰی اشعری کے شریک ِقتال نہ ہونے کی وجہ : 15 18
22 حضرت اُھبان رضی اللہ عنہ کی روایت : 16 18
23 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
24 رعایت خاصہ حق تعالیٰ باَہل ِبیت 22 23
25 فضیلت اتقیاء اہل بیت نبوی ۖ : 25 23
26 تفصیل تعظیم سادات : 25 23
27 حصول معیت رسول اللہ ۖ در جنت بوجہ محبت اہل بیت و معنٰی معیت : 26 23
28 بسلسلہ اصلاح خواتین 30 1
29 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 30 28
30 عورتوں کے لیے تکبر اور حب ِدُنیا کا علاج 30 28
31 حرص اور دُنیا کی محبت کا علاج : 30 28
32 گلدستہ احادیث 34 1
33 تین چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا : 34 32
34 قیامت کے دن تین چیزیں عرش الٰہی کے نیچے ہوں گی : 34 32
35 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 36 1
36 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 36 35
37 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 37 35
38 ماہِ رجب میں روزے : 37 35
39 رجب کے کونڈے : 38 35
40 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت 39 35
41 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 42 35
42 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 42 35
43 قسط : ٢ ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں غیر مقلدین ( نام نہاد اہل ِ حدیثوں)کا نقطہ نظر 46 1
44 دینی مسائل 52 1
45 ( نکاح کابیان ) 52 44
46 نکاح کرنے کا حکم : 52 44
47 عقد ِنکاح : 52 44
48 نکاح ہونے کی ایک شرط : 54 44
49 نبوی لیل ونہار 55 1
50 آنحضرت ۖ کی عا دات ِ محمو دہ عیاد ت میں : 55 49
51 آپ ۖ کی عا دتِ خاص مو سم کے نئے میو ے کے با رے میں : 55 49
52 وفیات 56 1
53 تقریظ وتنقید 57 1
54 عالمی خبریں 59 1
55 کٹاس مندر کی تعمیر سے امن کی فضا بہتر ہوگی 59 54
56 بھارت بھی پاکستان کی طرح مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائے 59 54
57 بابری مسجد کی جگہ مندر کی بلٹ پروف عمارت تعمیر کرنے کا بھارتی منصوبہ 60 54
58 جاپانی بے ضمیر قوم 60 54
59 جاپانی وزیر اعظم نے بش کے لیے پریسلے کا گانا سنایا 60 54
60 این جی اوز نے قصاص و دیت اور قانون ِشہادت کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کردیا 61 54
61 اخبار الجامعہ 62 1
62 جامعہ مدنیہ جدید کے تعلیمی احوال : 62 61
63 مسجد حامد میں نماز ِجمعہ کا آغاز : 62 61
64 رُوداد ِسفر لاہور تاکندیاں : 62 61
Flag Counter