ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006 |
اكستان |
|
شائع کیا گیا ہے۔ یہ تقاریر نہ بہت لمبی ہیں نہ بہت مختصر ،زبان و بیان کی چاشنی سے صرف نظر کرتے ہوئے ان سے اساتذہ و طلباء دونوں ہی فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ نام کتاب : فتنۂ قادیانیت تصنیف : محمد طاہر عبد الرزاق صفحات : ٢٠٨ سائز : ١٦ / ٣٦ ٢٣ ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،حضوری باغ روڈ، ملتان قیمت : /٩٦ جناب محمد طاہر عبد الرزاق صاحب رد قادیانیت کے سلسلہ میں لکھی جانے والی کتب کے حوالے سے ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ آپ نے اس سلسلہ میں کافی کتابیں ترتیب دے کر شائع کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ''فتنۂ قادیانیت کو پکڑیے'' آپ کی تازہ ترین تالیف ہے ،اس میں آپ نے اکابر علماء اسلام کے ردِ قادیانیت سے متعلق مختلف مضامین کو یکجا کرکے شائع کیا ہے۔ نام کتاب : انکشاف ِحقیقت تالیف : مولانا عبد القدوس قارن صفحات : ٤١٦ سائز : ١٦/ ٣٦ ٢٣ ناشر : عمر اکادمی نزد مدرسہ نصرت العلوم، گھنٹہ گھر گوجرانوالہ قیمت : / ١٥٠ حدیث شریف میں علاماتِ قیامت میں سے ایک علامت یہ ذکر کی گئی ہے کہ ''پچھلے لوگ اگلے لوگوں پر لعن طعن کریں گے'' آج کل اس علامت کا زور و شور کے ساتھ ظہور ہورہا ہے۔ چنانچہ ہر طرف سے اگلوں پر لعن