Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006

¾اكستان Ù

54 - 64
	مسئلہ  :  عیدین کے خطبے میں تکبیر سے ابتداء کرے۔ پہلے خطبہ میں نو مرتبہ  اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے دوسرے میں سات مرتبہ۔ 
	مسئلہ  :  عید الفطر کے خطبہ میں صدقہ فطر کے احکام اور عید الاضحی کے خطبہ میں قربانی کے مسائل اور تکبیر تشریق کے احکام بیان کرنے چاہئیں۔ 
	مسئلہ  :  جہاں عید کی نماز پڑھائی جائے وہاں اُس دن اور کوئی نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ نماز سے پہلے بھی اور پیچھے بھی۔ ہاں بعد نماز گھر میں آکر نماز پڑھنا مکروہ نہیں اور عید کی نماز سے قبل گھر میں بھی مکروہ ہے۔ 
	مسئلہ  :  عورتیں اور وہ لوگ جو کسی وجہ سے نماز ِعید نہ پڑھیں اُن کو نمازِ عید سے پہلے نفل وغیرہ پڑھنا  مکروہ ہے۔ 
	-1  عید کے دن عید مبارک کہنا جائز ہے۔ 
	-2  عید کی نماز کے بعد عید کا ایک عمل سمجھ کر گلے ملنا یا مصافحہ کرنا ناجائز اور بدعت ہے۔ اگر نماز عید کے لیے اکٹھے گئے ہوں یا پہلے جاچکے ہوں لیکن نماز کے بعد پھر گلے ملنا بذات ِخود ایک بے موقع عمل ہے حالانکہ دین میں مصافحہ اور معانقہ کا موقع متعین ہے۔ کسی سے کچھ وقفہ بعد ملیں تو اُس سے مصافحہ کرنا مسنون ہے اور جس سے طویل وقفہ کے بعد ملیں اُس سے معانقہ کیا جاسکتا ہے۔ 
	-3  عید کی نماز کے اجتماع میں دُعا کرنا جائز ہے۔ یہ دُعا نماز کے متصل بعد یعنی خطبہ سے پہلے ہو یا خطبہ کے بعد ہو دونوں طرح جائز ہے لیکن اِن میں سے صرف ایک موقع پر کی جائے گی۔ 
	-4  عید کی نماز پڑھتے ہوئے وضو ٹوٹ جائے اور وضو میں مشغول ہونے سے نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرکے نماز میں شامل ہوجائے۔ 
	-5  عرب میں عید پڑھ کر آئے اور پاکستان میں اگلا دن عید کا ہو تو پاکستان میں عید کی نماز پڑھے البتہ احتیاط اِس میں ہے کہ ایسا شخص پاکستان میں عید کی نماز میں امامت نہ کرے۔ 
	-6  کوئی شخص ایسے وقت عید کی نماز کے لیے پہنچا کہ نماز ہوچکی اور کسی اور جگہ بھی ملنے کی اُمید نہیں تو مستحب ہے کہ یہ شخص چار رکعت نفل اِس طرح سے پڑھے کہ سورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں ''سورہ اعلی''  اوردوسری رکعت میں'' سُورہ والشمس''  اورتیسری رکعت میں '' سُورہ واللیل'' اور چوتھی رکعت میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت اُسید باکرامت صحابی : 5 3
5 قرآن کی تلاوت اور سکون : 6 3
6 فرشتوں کے اُترنے سے بھی سکون ہوتا ہے : 6 3
7 نمیدان ِجہاد اور سکون : 7 3
8 سکینہ کیا ہے ؟ 7 3
9 آخرت میں اَعمال کا وزن بھی ہوگا : 7 3
10 ہار کی گمشدگی اور وضوء کا بدل : 8 3
11 باپ کا غصّہ اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 3
12 بوبکر کے خاندان کی برکات کا اعتراف 9 3
13 یزید اور شراب 10 1
14 مدینہ اور اہل ِشام 13 13
15 لوٹ اور قتل عام : 15 13
16 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
17 حضرت فاطمہ کی ذہانت اور اُس پر رسول اللہ ۖ کا مدح فرمانا : 21 16
18 ایثار حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 22 16
19 صدق ِ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 23 16
20 کثرت خدمت ِعلمی حضرت عائشہ اور اُس کی وجہ : 23 16
21 اِصلاح ِ نیت اور دین کی دعوت 25 1
22 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 34 1
23 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 34 22
24 شیخی کا مرض : 34 22
25 شیخی اور تکبر و ریاکاری سے بچنے کی عمدہ تدبیر 35 22
26 نبوی لیل ونہار 36 1
27 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ مجلس کے بارے میں : 36 26
28 مکتوب ِگرامی حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم 38 1
29 ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں 39 1
30 بقیہ : یزید اور شراب 46 13
31 گلدستہ ٔ احادیث 47 1
32 تین شخصوں سے اللہ کو محبت ہے اور تین شخصوں سے نفرت ہے : 47 31
33 تین شخص جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں : 48 31
34 بقیہ : عورتوں کے عیوب اور امراض 49 22
35 دیارِ حبیب میں چند روز 50 1
36 دینی مسائل 53 1
37 عید کی نماز کا طریقہ : 53 36
38 تکبیر تشریق : 56 36
39 عالمی خبریں 62 1
40 گُستاخِ رسول ۖ اپنے انجامِ بد کو پہنچا 62 39
41 ایک تھا حرام خور 62 39
42 بیچاری سائنس ……کبھی کچھ تو کبھی کچھ 63 39
Flag Counter