Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006

اكستان

16 - 64
	یہ سیاہ رنگ کی پتھریلی زمین ہے۔ وہاں  ٦٣   ھ میں یہ جنگ ہوئی۔ اس کی وجہ یہ ہوئی تھی کہ اہل مدینہ نے یزید بن معاویہ کی بیعت توڑدی کیونکہ انہیں اطلاع پہنچی تھی کہ وہ قصداً مفاسد کا اِرتکاب کرتا ہے تو یزید بن معاویہ نے مسلم بن عقبہ کو بڑا لشکر دیکر بھیجا۔ اُس نے اہل مدینہ کو شکست دی اور مدینہ منورہ میں لوٹ مار کی، اِس میں انصار میں سے بہت ہی زیادہ لوگ قتل کیے گئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ اُن دنوں بصرہ میں تھے۔ انہیں اس کی خبر پہنچی تو وہ انصار کے شہداء کی وجہ سے غمگین ہوئے۔ (بخاری  ص ٧٢٨  ج٢  حاشیہ  ٩   بحوالہ  قس۔ خ )
	اسی میں ہے کہ حضرت انس نے فرمایا  :
فَکَتَبَ اِلَیَّ زَیْدُ بْنُ اَرْقَمَ وَبَلَغَہ شِدَّةُ حُزْنِیْ یَذْکُرُاَنَّہ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ یَقُوْلُ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْاَنْصَارِ وَلِاَبْنَائِ الْاَنْصَارِ۔( بخاری ص ٧٢٨ ج٢ )
''تو مجھے زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب انہیں میرے شدید غمگین ہونے کی اطلاع ملی تو (میری تسلی کے لیے) خط لکھا۔ اِس میں انہوں نے یہ ذکر فرمایا کہ انہوں نے جناب رسول اللہ  ۖ  سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ !تو انصار کو بخش دے اور اُن کی اولاد کو بخش دے۔'' 
	یزید کے مداح لوگ جو پیدا ہورہے ہیں تاریخ کے اِس عظیم حصہ کو اور بنی اُمیہ کی سلطنت کے ختم ہوجانے کے حصہ کو تاریخ ہی سے مٹانے کی کوشش میں رہتے ہیں جو بڑی خیانت ہے۔ اس نے اہانت حرمین کی تو حکومت بنی اُمیہ سے اتنی نفرت پیدا ہوئی کہ حکومت ہی ایک دفعہ ختم ہوگئی۔ 
	عباسی صاحب نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا ہے  : 
''اکابر صحابہ کی اکثریت نے جو مدینہ میں موجود تھی بیعت کرنے سے گریز کیا یعنی حضرت  عبد اللہ بن عمر، حضرت سعد بن ابی وقاص فاتح ایران، اُسامہ بن زید حِبِّ رسول اللہ  ۖ، حسان بن ثابت، کعب بن مالک، مسلمة بن مخلد، ابوسعید خدری، محمد بن مسلمہ، نعمان بن بشیر، زید بن ثابت، رافع بن خدیج، فضالة بن عبید، کعب بن عجرہ، صھیب، سلمہ بن وقش، قدامة بن مظعون، عبد اللہ بن سلام ، مغیرة بن شعبہ جیسے عظماء اُمت و ارباب ِحل و عقد نے بیعت نہیں کی''۔ (خلافت معاویہ و یزید  ص ٥٣)۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت اُسید باکرامت صحابی : 5 3
5 قرآن کی تلاوت اور سکون : 6 3
6 فرشتوں کے اُترنے سے بھی سکون ہوتا ہے : 6 3
7 نمیدان ِجہاد اور سکون : 7 3
8 سکینہ کیا ہے ؟ 7 3
9 آخرت میں اَعمال کا وزن بھی ہوگا : 7 3
10 ہار کی گمشدگی اور وضوء کا بدل : 8 3
11 باپ کا غصّہ اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 3
12 بوبکر کے خاندان کی برکات کا اعتراف 9 3
13 یزید اور شراب 10 1
14 مدینہ اور اہل ِشام 13 13
15 لوٹ اور قتل عام : 15 13
16 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
17 حضرت فاطمہ کی ذہانت اور اُس پر رسول اللہ ۖ کا مدح فرمانا : 21 16
18 ایثار حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 22 16
19 صدق ِ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 23 16
20 کثرت خدمت ِعلمی حضرت عائشہ اور اُس کی وجہ : 23 16
21 اِصلاح ِ نیت اور دین کی دعوت 25 1
22 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 34 1
23 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 34 22
24 شیخی کا مرض : 34 22
25 شیخی اور تکبر و ریاکاری سے بچنے کی عمدہ تدبیر 35 22
26 نبوی لیل ونہار 36 1
27 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ مجلس کے بارے میں : 36 26
28 مکتوب ِگرامی حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم 38 1
29 ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں 39 1
30 بقیہ : یزید اور شراب 46 13
31 گلدستہ ٔ احادیث 47 1
32 تین شخصوں سے اللہ کو محبت ہے اور تین شخصوں سے نفرت ہے : 47 31
33 تین شخص جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں : 48 31
34 بقیہ : عورتوں کے عیوب اور امراض 49 22
35 دیارِ حبیب میں چند روز 50 1
36 دینی مسائل 53 1
37 عید کی نماز کا طریقہ : 53 36
38 تکبیر تشریق : 56 36
39 عالمی خبریں 62 1
40 گُستاخِ رسول ۖ اپنے انجامِ بد کو پہنچا 62 39
41 ایک تھا حرام خور 62 39
42 بیچاری سائنس ……کبھی کچھ تو کبھی کچھ 63 39
Flag Counter