Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006

اكستان

10 - 64
تو یہ عبد اللہ ابن سلام کی مجلس تھی، عبد اللہ ابن اُبی کی مجلس تھی، یہاں جاکر سلام کیا آپ نے، اُس میں مختلف قسم کے لوگ تھے، مختلف مذہبوں والے تھے اُس کی مجلس میں۔ آپ نے کچھ تبلیغی کلمات ارشاد فرمائے تو پہلے پہل تو اُس نے یہ جملہ کہاکہ جو آپ آئے ہیں سواری پر اِس سے جو غبار اُٹھا ہے مجھے بڑی تکلیف ہوئی ہے اِس سے، دوسرے اِس گدھے کی بدبو مجھے آرہی ہے۔ تو ایک صحابی نے کہا کہ تیرے سے تو اِس گدھے کی بدبو اچھی ہے۔ وہ پھر جھگڑا ہونے لگا، پھر رسول اللہ  ۖ  وہاں سے تشریف لے آئے اور اُس نے کہا کہ آپ یہاں آکر باتیں نہ کیا کریں بلکہ جو آپ کے پاس جائے اُسے سنایا کیجیے وہ باتیں۔ اسلام کے بارے میں دعوت کو سننے سے بالکل انکار کردیا اور یہ سخت جملے بھی کَسَے  لَا تُغَبِّرُوْا عَلَیْنَا  یہاں غبار نہ اُڑایا کرو آکر، دوسری بات یہ کہ اٰذَانِیْ نَتْنُ حِمَارٍ  آپ کے گدھے کی جو بدبو ہے اُس نے مجھے تکلیف پہنچا رکھی ہے۔ جب ایسی باتیں کیں اُس نے اور جواب دیا گیا تو جھگڑا ہوگیا تو پھر یہ الگ الگ ہوگئے۔ تشریف لے آئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ وہاں راستے میں ملے سعد ابن ِعبادہ جو انصار میں سے ایک بڑے سردار تھے، اُن سے آپ نے فرمایا دیکھو اِس طرح سے ہوا ہے تو انھوں نے کہا کہ جناب کی جو یہاں تشریف آوری ہوئی ہے مدینہ منورہ میں تو اِس سے پہلے ہم یہ سوچ رہے تھے کہ اِس شخص کو سردار بنالیں، اور اِس کے پگڑی باندھنے لگے تھے تاج پہنانے لگے تھے کہ یہ ہمارا سردار ہوگا  اَنْ یُّتَوِّجُوْا  مدینہ منورہ کی ساری بستی کا۔ لیکن جب جناب تشریف لے آئے تو اب یہ طاقت ایک اور پیدا ہوگئی جو اُسے تسلیم نہیں کررہی تھی تو  اِس سے اُس کے گلے میں پھندا لگ گیا، گلے میں اُچھو لگنا  شَرِقَ بِذٰ لِکَ  یہ کبھی کبھی اپنے ہی تھوک سے پڑجاتا ہے۔ 
	 اِس واسطہ اس کی باتوں کا کوئی خیال نہ فرمائیں، اِس کی تو بڑی زیادہ دل شکنی ہوئی ہوئی ہے مگر پھر بھی اس کے بیٹے مسلمان تھے اور پکے مسلمان تھے اور اسے ہدایت نہیں ہوئی اول سے آخر تک نہیں ہوئی تو حضرت جابر    صحابی ہیں، صحابی بات کرنی جانتے ہیں، تبلیغ کرنی جانتے ہیں، طریقہ آتا ہے جاکر اُسے سمجھا کر کہتے ہیں مگر وہ کہتا ہے کہ نہیں مجھے اپنے لیے اُن کے استغفار کی ضرورت ہی نہیں ہے بلکہ میری کوئی بھی گمشدہ چیز مجھے مل جائے اِس سے مجھے سکون زیادہ ہوگا بہ نسبت اِس کے کہ تمہارے جو یہ ہیںساتھی یہ استغفار کریں میرے لیے، گویا وہ اپنے کفر پر جما رہا اور جلن اور حسد کی وجہ سے ہر وقت کاٹ کرنایہ اُس کا زندگی بھر سلسلہ رہا، اِسی میں وہ مرگیا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سوائے ایک کے سب کی بخشش ہوگئی ہے : 7 3
5 منافق کا جواب : 7 3
6 گدھے کی سعادت : 8 3
7 وقت اِس عالَم میں ہے اُس عالَم میں نہیں ہے : 8 3
8 انسان کی چاہت : 9 3
9 دعوت و تبلیغ اور منافق کا متکبرانہ جواب : 9 3
10 نبی علیہ السلام کا حسن اخلاق اور اُس کا اثر : 11 3
11 نجات کے لیے ایمان ضروری ہے : 11 3
12 مروان اور یزید ؟ 12 1
13 مناقب صحابۂ کرام و اہل ِبیت ِاطہار رضی اللہ عنہم 19 1
14 ارشاد ِباری تعالیٰ : 19 13
15 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' 20 13
16 مناقب سیّدةُ النساء فاطمة الزَّہراء رضی اللہ عنہا 20 13
17 مناقب سیّدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما : 21 13
18 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
19 پہلی فصل ....... اسمائے شریفہ کے بیان میں : 25 18
20 دوسری فصل ....... وِلادت شریف اور نکاح کے بیان میں : 26 18
21 حضرت خیر النسائ کے مبارک نکاح کا بیان : 26 18
22 حضرت خیر النسائ کے مبارک نکاح کا بیان : 26 18
23 تیسری فصل ....... حضرت فا طمہ کی وفات شریف کے بیان میں : 31 18
24 چوتھی فصل … حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی اولاد کا بیان : 34 18
25 محرم الحرام کی فضیلت اور منکراتِ مروجہ کی مذمت 35 1
26 تنبیہ : 36 25
27 قسم اول کے منکرات : 37 25
28 قسم دوم کے منکرات : 39 25
29 اولاد کی تعلیم و تربیت 42 1
30 وفیات 46 1
31 نبوی لیل ونہار 48 1
32 عورتوں سے متعلق حضور ۖ کے اِرشادات 51 1
33 گلدستۂ احادیث 54 1
34 تین چیزیں جو اِیمان کی حلاوت پیدا کرنے والی ہیں : 54 33
35 تین قسم کے لوگوں کے لیے دُگنا اجر ہے : 55 33
36 تین باتیں ایمان کی اصل اور جڑ ہیں : 56 33
37 دینی مسائل 57 1
38 ( نفل نماز کے احکام ) 57 37
39 (٧) صلوٰة التسبیح : 57 37
40 (٨) سفر کے نفل : 58 37
41 (٩) اِستخارہ کی نماز : 58 37
42 استخارہ کی حقیقت : 59 37
43 (١٠) نمازِ توبہ : 60 37
44 (١١) نمازِ قتل : 60 37
45 (١٢) نمازِ حاجت : 60 37
46 تنقید وتقریظ 61 1
Flag Counter