Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

47 - 64
ن کو مستقیم الحدیث سے یاد کرتے ہیں (ملاحظہ ہو: تہذیب التہذیب : ٨/٩٤)۔
	اسی طرح سلمہ بن فضل کی امام ابن معین نے ایک روایت میں توثیق کی ہے ، علامہ ابن سعد اِن کو   ''ثقہ صدوق''کہتے ہیں،امام ابودائود بھی اِن کو ثقہ کہتے ہیں،اما م احمد فرماتے ہیں کہ مجھے اِن کے بارے میںخیر ہی معلوم ہے ۔ (دیکھئے تہذیب التہذیب لابن حجر : ٤/١٥٣)
آثار صحابہ   : 
	ایک مجلس کی تین طلاق کے جواز اوروقوع پراحادیث صحیحہ مرفوعہ سے استدلال کے بعد اب ہم صحابہ کرام کے فتاوٰی اورآثار کو ذکر کررہے ہیں کہ صحابہ کرام نے مجلس کی تین طلاق کو ایک نہیں مانا بلکہ تین مانا ہے اوروہ آثار درج ذیل ہیں  : 
	(١)  مجاہد کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباسکے پاس ایک آدمی آیا اور کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی ہیں، حضرت ابن عباس خاموش رہے ۔مجاہد کہتے ہیں کہ میں نے سوچا کہ ابن عباس  بیوی کو اِس آدمی کے نکاح میں لوٹا دیں گے ،پھر ابن عباس نے کہا : تم لوگ حماقت کا کام کرتے ہو پھر آکر چلاتے ہو ،اے ابن عبّاس ، اے ابن عبّاس ، اللہ فرماتا ہے : ومن یتق اللّٰہ یجعل لہ مخرجاً، اورتم اللہ سے نہیں ڈرتے اس لیے میرے یہاں تمہارے لیے کوئی سبیل نہیں ہے ، تم نے اپنے رب کی نافرمانی کی اورتمہاری بیوی تم سے جد اہو گئی ۔ (اخرجہ ابودائود: ٢١٩٧، دار قطنی : ٤/١٣)
	(٢)  حضرت سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاق دے دیں ، حضرت ابن عبّاس نے کہا تمہارے لیے کافی تھا کہ تین طلاق دے دیتے اوربقیہ نوسوستانوے ترک کر دیتے۔ (دارِقطنی ٤/١٢) 
	(٣)  مدینہ میں ایک مسخرے آدمی نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاق دے دیں ، حضرت عمر کے پا س استفتاء آیا ، آپ نے کہا کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے ، اُس آدمی نے کہا نہیں ، میری نیت طلاق کی نہیں تھی میں تو مذاق کررہا تھا۔ حضرت عمر نے اُس کو کوڑے لگائے اورکہا کہ تین طلاق دینا کافی تھا۔ (عبدالرزاق فی المصنف  ١١٣٤٠ ،بیہقی:  ٧/٣٣٤) 
	(٤)  ایک آدمی حضرت علی  کے پاس آیا اورکہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاق دی ہیں، آپ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter