Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

25 - 64
ہوئے مال پر اپنی اجارہ داری قائم کرکے مفادِعامہ کے خلاف اقدام کرے مثلاً زیادہ مہنگے داموں پر فروخت کرے تاکہ زیادہ کمیشن دلالی اورآڑھت وصول ہو۔
	غرض اگر شہری مفادِعامہ کو پیشِ نظر رکھے اورصحیح داموں میں سودا فروخت کرے تو اِس کے دیہات والوں کے لیے دلال یا آڑھتی بننے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
بروکر دلال کی اُجرت  : 
	(١)  اگر دلال (Broker )بائع ومشتری کے درمیان سودا کرانے کی کوشش کرتا ہے اورمالک خود فروخت کرتا ہے تو جیسا رواج ہو اُس کے مطابق دلال اپنی اُجرت بائع سے یا خریدار سے یادونوں سے وصول کرسکتا ہے۔
ان سعی بینھما وباع المالک بنفسہ یعتبرالعرف فتجب الدلالة علی البائع أو المشتری او علیھما بحسب العرف (ردالمحتار ص٤٦ ج٤)
	(٢)  اگر یہی دلال مالک کی اجازت سے شے کو خود فروخت کرے تو وہ بائع کا وکیل بن جاتا ہے اورصرف بائع سے اُجرت وصول کرسکتا ہے اِس صورت میں رواج کا اعتبار نہ ہوگا۔
الدلال ان باع العین بنفسہ باذن ربھا فاجرتہ علی البائع ولیس لہ اخذ شیء من المشتری لانہ ھوالعاقد حقیقة  وظاھرہ انہ لا یعتبر العرف ھنا لانہ لاوجہ لہ ۔ (ردالمحتار ص٤٦ ج٤)
	(٣)  بائع اورمشتری دونوں کو درمیان کے آدمی کا بروکر ہونا معلوم ہو  :
	بروکر کے طورپر کام کی اُجرت کے مستحق بننے کے لیے یہ ضروری ہے کہ بائع اورمشتری دونوں ہی کو اِس کا علم ہے کہ یہ شخص بروکر کے طورپر کام کرتا ہے ، صرف بائع یا صرف مشتری کو علم ہونا کافی نہیں ہے مثلاً  :
	(i)  ایک شخص کی گاڑی میں کوئی پرزہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ گاڑی والا مکینک (مستری )کو کہتا ہے کہ تم چل کر مجھے دِلوا دو۔ مستری مالک کو ایک دُکان پر لے جاتا ہے اورپرزہ پسند کرواتا ہے۔ سودا دُکاندار اورمالک کے درمیان ہوتا ہے اب مستری یہ چاہے کہ چونکہ وہ گاہک لایا ہے لہٰذا دُکاندار اِس کو دلالی کے طورپر کچھ حصہ دے تو اگرچہ دکاندار اِس پر راضی ہو اور وہ اپنے نفع میں سے مستری کو حصہ دے اورگاہک سے اصل قیمت سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter