Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

29 - 64
قیمت کے برابر قرض دیدے ۔ پھرجب آڑھتی کو قیمت وصول ہو جائے تو وہ بیوپاری سے معاملہ برابر سرابر کرلے۔
	مسئلہ  :  دُکان پر ملازم رکھا اوریہ طے ہو اکہ جو نفع ہوگا اُس کا دس فیصد ملازم کو ملے گا تو یہ صحیح ہے ۔ اوراگر یوں طے پایا کہ کل آمدن (income )کا مثلادو فیصد ملازم کو ملے گا تو یہ بھی جائز ہے ۔ 
	مسئلہ  :  اگر ملازم کی بنیادی تنخواہ مقرر ہو پھر یہ طے پائے کہ وہ جتنی بِکری (sale)کرائے گا اُس پر اُس کو مثلاً پانچ فیصد کمیشن مزید ملے گا تو یہ بھی جائز ہے ۔ 
	مسئلہ  :  حکیم یا ڈاکٹر کسی دوا فروش سے یوں معاملہ طے کرے کہ جتنے نسخے ہم تمہارے پاس بھیجیں گے اُن کا پانچ فیصد ہم کو دیناتو اگرچہ دوا فروش اِس کو تسلیم بھی کرلے تب بھی یہ معاملہ درست نہیں ۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی بروکر دلائل اُس وقت بنتا ہے جب بائع اورمشتری دونوں کو علم ہو کہ درمیان کاآدمی دلال ہے۔
	مسئلہ  :  جو لوگ کسی ادارے کے عہدیدار ہوں خواہ اعزازی یا تنخواہ دار اورجو باقاعدہ تنخواہ پر ملازم ہوں یہ جب ادا رے کے لیے کوئی خریداری کریں اوراُس پر کچھ فروخت کنندہ سے کمیشن وصول کریں اگرچہ فروخت کنندہ نے اپنے واجبی نفع میں سے دی ہو تو وہ رشوت ہے اورحرام ہے ۔ 
	مسئلہ  :  کمپنی اپنی مصنوعات میں مثلاً پینٹ کی کمپنی پینٹ کے ڈبے میں کا ریگر کے لیے جو نقدی رکھتی ہے وہ کمیشن نہیں رشوت ہے۔
	مسئلہ  :  زیدبکر سے کہتا ہے کہ جب تم منڈی جائو تو میرے لیے فلاں سامان خرید لانا ۔ اِس کام کے لیے کوئی اُجرت طے نہیں ہوئی بلکہ اِس کے برعکس دونوں جانتے ہیں کہ یہ کام بغیر اُجرت کے ہے۔ بکر منڈی سے اپنے تعلقات کی وجہ سے تھوک کے ریٹ سے بھی کم پر خرید لیتا ہے ۔ بکر نے جو زائد رعایت حاصل کی ہے اُس کو وہ کمیشن کے طورپر خود نہیں رکھ سکتا کیونکہ کمیشن پر خریدنا طے نہیں ہوا اوربکرزید سے صرف اُتنی رقم لے سکتا ہے جو اُس نے سامان خریدنے میںادا کی ہے۔
	البتہ اگر بکر کا معمول اورکاروبار ہی یہ ہے کہ وہ لوگوں کو منڈی سے اُجرت وکمیشن پر مال لاکر دیتا ہے تو اِس صورت میں وہ زید سے بھی اپنا کمیشن وصول کرسکتا ہے جبکہ کمیشن کے بغیر لانا طے نہ ہواہو۔
بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا  :
	یہ رواج پڑا ہو اہے کہ اکثر بیوپاری اورٹھیکدار کسی آڑھتی کے پاس مال لانے کے لیے قرض (ایڈوانس )
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter