Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

48 - 64
نے فرمایا: تین طلاق نے بیوی کو تم پر حرام کردیا ہے یعنی بقیہ نوسو ستانوے لغوہو گئیں ۔ (بیہقی ٧/٣٣٥) 
 	(٥)  محمد بن ایاس کہتے ہیں کہ ابن عباس  ،ابو ہریرہ  اورعبداللہ بن العاص  تینوں سے اُس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو قبل الدخول طلاق دے دی ، تینوں نے کہا عورت اِس کے لیے حلال نہیں ہے جب تک کہ دوسرے شوہر سے شادی نہ کرلے (ابودائود: ٢١٩٩)بیہقی کی روایت میں یہ زیادتی ہے کہ ابن عباس  اور ابوہریرہ   نے اِس آدمی کی مذمت نہیں کی کہ اس نے تین طلاق کیوں دی اورنہ ہی عبداللہ بن عمرو نے یہ کہا کہ تین طلاق دے کر تم نے بہت برا کام کیا۔ (اخرجہ البیہقی : ٧/٣٣٠) 
	(٦)  حضرت عبدالرحمن بن عوف نے اپنی بیوی تماضر بنت الاصبغ کو کلمہ واحدة (ایک مجلس میں )تین طلاق دے دیں ، عبدالرحمن کے شاگرد ابوسلمہ کہتے ہیںکہ کسی روایت سے ہمیں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کسی صحابی رسول نے آپ پر نکیر کی ہو۔ (دارِقطنی : ٤/١٢)
	(٧)  مسلمہ بن جعفر احمسی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے استاذجعفر بن محمد سے پوچھا کہ بعض حضرات کہتے ہیں کہ جس نے نادانی میں بیوی کو طلاق دے دی تو اُس کو سنت کی طرف لوٹایا جائے گا یعنی ایک طلاق واقع ہوگی اور اس بات کو آپ سے روایت کرتے ہیں ۔ جعفر بن محمد نے کہا: اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ہم نے اِس طرح کی بات نہیں کہی ہے بلکہ جس نے تین طلاق دی تو اُس کے قول کا اعتبار ہوگا یعنی تین طلاق واقع ہوگی ۔(اخرجہ الامام البیہقی: ٧/٣٤٠)
	طلاق ثلاثہ کے اِن ناقابل تردید حقائق وشواہد کے باوجود ایک مجلس کی تین طلاق کوایک ماننے پر اصرار کے پس پردہ نفسانی خواہشات کی پیروی کے علاوہ اور کون سا جذبہ ہوسکتا ہے، اوراب تو مسلمانوں کا ایک روشن خیال طبقہ مسلم پرسنل لاء میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کرنے لگا ہے اوربڑے جذباتی انداز میں تین طلاق کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور عورتوں کو طلاق کا حق دینے کی تحریک چلا رہا ہے، ایسے تجدد پسندوں میں تقلید کے مخالفین نمایاں نظرآتے ہیں۔
	اگر ایسے دانشور حضرات واقعی مسلمانوں کے ہمدرد ہوتے اوراسلام کی حقیقت پردل سے ایمان رکھتے تو طلاق ثلاثہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے بجائے مسلمانوں میں دینی بیداری پیدا کرنے کی تحریک چلاتے کہ تین طلاق دینا اگرچہ جائز ہے لیکن اسلام نے اِس حرکت کو مبغوض ترین عمل قراردیا، اِس جائز پر عمل نہ کرنا ہی افضل
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter