Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

39 - 64
طلاق کی قسمیں  : 
	طلاق کی تین قسمیں ہیں  :
	(١)  ''طلاق احسن'' یعنی شوہر بیوی کو ایک طلاق دے،ایسے طہرمیں جو جماع سے خالی ہو اور اُسی حالت میں بیوی کو چھوڑ دے تاآنکہ عدت پوری ہوجائے یا رجوع کرنا چاہے تو زمانہ عد ت میں رجعت کرلے۔
	(٢)  طلاق کی دوسری قسم'' طلاق حسن'' ہے یعنی مدخول بہا عورت کو تین طلاق الگ الگ طہر میں دے  
	(٣)  تیسری طلاق کو'' طلاق بدعی'' کہتے ہیں۔ اس کی دو صورتیں ہیں ،پہلی صورت یہ ہے کہ شوہر بیوی کو ایک ہی مجلس میں تین طلاق دے اور دوسری صورت یہ ہے کہ ایک ہی طہر میں تین طلاق (الگ الگ مجلس میں) دے ۔ (ہدایہ ١/٢٢١، مطبوعہ بیروت ، ١٩٩٥ء )
	اول الذکر دوقسموں کاذکر قرآن وحدیث دونوں میں موجود ہے ، پہلی قسم کا ذکر قرآن کی اِس آیت میں ہے  یٰاَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوْھُنَّ لِعِدَّتِھِنَّ (سورہ طلاق:١) اے نبی  ۖ  جب آپ طلاق دیں عورتوں کو تو اُن کو طلاق دیجئے اُن کی عدت پر، یعنی طہر میں طلاق دیجئے تاکہ اُس کے بعد والا حیض عدت میں شمار ہو جائے اور حدیث سے یہ قید بھی ثابت ہے کہ اُس طہر میں صحبت نہ کی ہو چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں ایک طلاق دے دی ، حضرت عمر نے آپ  ۖ سے اِس کا ذکر کیا تو آپ ناراض ہو گئے اورکہا کہ ابن عمر کو رجوع کرلینا چاہیے اوربیوی کو نکاح میں باقی رکھنا چاہیے تاآنکہ عورت کود وسرا حیض آجائے اور اُس حیض سے پاک ہو جاوے تو اب اگر ابن عمر کو مناسب معلوم ہو تو بیوی کو ایسے طہر میں طلاق دے جس میں جماع نہ کیا ہو، الخ ۔ (نسائی ٣٣٩١، بخاری ٥٢٥١،مسلم ١٤٧١، ابن ماجہ ٢٠١٩)
	طلاق کی دوسری قسم کا ذکر اِس آیت میں ہے  اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ فَاِمْسَاک بِّمَعْروْفٍ اَوْ تَسْرِیْح بِّاِحْسَانٍ (سورہ بقرہ : ٢٢٩) طلاق رجعی دوبارہے ، اِس کے بعد دستور کے موافق بیوی کو رکھنا ہے یا بھلے طریقے سے چھوڑدینا ہے یعنی طلاق جس میں رجعت ہو سکے کل دوبارہے ، ایک یادوطلاق تک تو اختیار دیا گیا کہ عدت کے اندر مردچاہے توعورت کو پھر دستور کے موافق رکھ لے یا بھلی طرح سے چھوڑدے، پھر عدت کے بعد رجعت باقی نہیں رہتی ،ہاں اگر دونوں راضی ہوں تو وہ دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں اور اگر تیسری بار طلاق دے گا تو پھر ان میں نکاح بھی درست نہیں ہوگا جبتک کہ دوسرا خاوند اِس سے نکاح کرکے صحبت نہ کرلیوے۔ (ترجمہ شیخ الہند)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter