Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

7 - 64
	حدیث شریف میںآتا ہے جناب رسول اللہ  ۖنے فرمایا جو بندہ بھی لَآاِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ  کہتا ہے یعنی توحید کا اقرار کرتا ہے اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرتا ہے اِن الفاظ سے  مُخْلِصًا قَطُّ  دل سے اِلَّا فُتِحَتْ لَہ اَبْوَابُ السَّمَآئِ حَتّٰی یُفْضِیَ اِلَی الْعَرْشِ تو اُس بندے کے لیے قبولیت کے واسطے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں یہ عرشِ الٰہی تک سیدھا پہنچ جاتا ہے ۔یہ فضیلت اِس جملہ کو حاصل ہے اس لیے اِس جملے کو بولنے والے کو بھی فضیلت حاصل ہو گئی ،مگر وہ شخص جو یہ جملہ کہنے والا ہے اوراِس فضیلت کا مستحق ہوگا اُس کے بارے میں فرمایا کہ مَا اجْتَنَبَ الْکَبَائِرَ    ١   جب تک وہ کبیرہ گناہوں سے بچا رہے گا۔کبائر کا ارتکاب ایسی چیز ہے کہ اُس کے بعد قبولیت پر اثر پڑتا ہے اور فرق پڑتا ہے اورکبائر سے بچا رہے اگر تو اتنا بڑا درجہ ہے ۔ 
عورتوں کو کیا کرنا چاہیے  :
	آقائے نامدار  ۖ  سے ایک صحابیہ نقل کرتی ہیں یُسَیر ة اُن کا نام ہے مہاجر تھیں گھربار ترک کرکے اسلام کے لیے ترکِ وطن کرکے تشریف لے آئی تھیں ۔ فرماتی ہیں قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَےْہِ وَسَلَّمَ عَلَیْکُمْ بِالتَّسْبِیْحِ وَالتَّہْلِیْلِ وَالتَّقْدِ یْسِ یَعْنِیْ سُبْحَانَ اللّٰہِ لَآاِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ ۔اس طرح کے کلمات جو خدا کی پاکیزگی بیان کرتے ہوں وہ کہتی رہا کرو اورفرمایا  وَاعْقِدَْنَ بِالْاَنَامِلِ اوریہ جو ہیں پَوروے اِن سے گناکرو ،گنتے تو ہیں٣٣ دفعہ سبحان اللہ ،٣٣ دفعہ الحمد للہ اور ٣٤ دفعہ اللہ اکبر اِنہی اُنگلیوں کے پوروں سے، اوربھی طریقے ہیں اِس کے جن میں اُنگلیوں پر ہزار تک بلکہ ہزاروں تک گنا جاسکتا ہے ،تو ارشاد فرمایا اُنگلیوں سے گنتی رہو۔
اُنگلیاںگواہی دیں گی  :
	فَاِنَّ ھُنَّ مَسْئُوْلَات مُسْتَنْطَقَات  یہ جواُنگلیاں ہیں اِن سے بھی پوچھا جائے گا خدا کے یہاں اوراِن سے بھی بلوایا جائے گاانھیں بولنے کی قوت دی جائیگی یہ جواب دیں گے یہ گواہی دیں گے ، اورفرمایا     وَلَا تَغْفُلْنَ وَتُنْسَیْنَ الرَّحْمَةَ  ٢   اور غفلت نہ کرو کہیں ایسا نہ ہوکہ پھر رحمت ِ الٰہی سے تم محروم کردی جائو بُھلادی 
   ١   مشکٰوة شریف  ص٢٠٢       ٢    ایضاً
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter