Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

38 - 64
 ایک مجلس کی تین طلاق
احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ   کی روشنی میں
(  حضر ت مولاناابو طلحہ قاسمی خیرآبادی ، انڈیا  )
	تین طلاق کا جواز اوروقوع ،احادیث ِصحیحہ اورآثار صحابہ سے ثابت ہے۔  ع 
خود کو بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں 
	آج کل ایک مجلس کی تین طلاق کا مسئلہ پورے ہندوستان بلکہ عالمی پیمانے پر اُچھالا جارہا ہے کہ ایک مجلس کی تین طلاق ایک مانی جائے گی تین نہیں اورانتہائی جرأت وبے باکی سے کہا جارہا ہے کہ ''حضرت محمد  ۖ کی کوئی ایک حدیث بھی مجلس کی تین طلاق کی حمایت میں وارد نہیں ہوئی ہے اورطلاق ِثلاثہ کو آپ  ۖ کی منظوری حاصل نہیں ہے ''اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ''طلاق انسان کا بنایا ہوا قانون ہے اور دعوٰی کرنا کہ طلاق کا قانون وحی پر مبنی ہے کھلی بے ایمانی ہے''۔
	اس سلسلہ میں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ شریعت کے نزدیک بیوی کو طلاق دینا انتہائی مبغوض اور مکروہ فعل ہے ،طلاق کو آپ  ۖ نے اَبْغَضُ الْحَلَالْ  کہا ہے (رواہ ابن ماجہ : ٢٠١٨ ) اورقرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر میاں بیوی میں ناچاقی پیدا ہو جائے تو (مطلقاً طلاق کے بجائے )باہمی صلح ومصالحت کا طریقہ اختیار کرو بایں طور کہ شوہر کے گھرانے سے ایک ذمہ دار شخص اورعورت کے گھرانے سے ایک ذمہ دار شخص صلح و مصالحت کی کوشش کریں (سورة نساء : ٣٥)لیکن اگر صلح ومصالحت سے کام نہ چلے اور میاں بیوی میں اتفاق کی کوئی صورت نظرنہ آئے تو مجبوراً طلاق جیسے مبغوض عمل کی شریعت نے اجازت دی ہے۔ اب شوہر کتنی طلاق دے، ایک ، دو، یاتین نیز تین طلاق دینے کی صورت میں ایک ہی طہر میں تینوں دے یا الگ الگ طہر میں اوراگر ایک طہر میں تین طلاق دے رہا ہے تو ایک مجلس میں دینا چاہیے یا الگ الگ مجلس میں ۔
	ان سب چیزوں کا بیان مندرجہ بالاآیت میں نہیں ہے بلکہ ان میں سے بعض کا بیان قرآن کریم کی دوسری آیات میں ہے اوربعض چیزوں کا بیان قرآن کریم میں سرے سے ہے ہی نہیں ،ان کا ذکر صرف احادیث صحیحہ میں ہے جس کی تفصیل مَالَہ وَمَاعَلَیْہِ کے ساتھ درج ذیل ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter