Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

52 - 64
             حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ
احوال  و  آثار
(  جناب محمد عرفان شجاع صاحب ،نا ظم تعلیمات صفہ اکادمی لاہور  )
حضرت شیخ عطار  کی شہادت  : 
	تاتاریوں نے صفر٦١٨ھ میں نیشا پور کا محاصرہ کیا جب اِس محاصرہ میں چنگیز خان کا داماد قتل ہوا تو نیشاپور میں قتل عام کا حکم ہوا اور اُس کے قصاص میں جانوروں کو بھی تہہ تیغ کیا گیا ۔اسی بلا میں حضرت شیخ   نے بھی کسی تاتاری کے ہاتھوں شربت شہادت نوش فرمایا ۔ آپ کا مزار مبارک نیشاپور میں ہے ۔  ١ 
اس کے علاوہ وہ تمام باتیں جو مشہور کردی گئی ہیں اُن کے بارہ میں ڈاکٹر محمد استعلامی لکھتے ہیں  : 
'' بعضی از تذکرہ نو یسان در چگونگی شہادتِ عطار اقوالِ نادرست وافسانہ مانندافسانہ نوشتہ اند'' ۔   ٢
''بعض تذکرہ نویسوں نے شیخ عطار  کی شہادت کے بارہ میں بہت سے غلط اقوال اورافسانوی روایات نقل کی ہیں''۔
	شیخ   کی اس قدر شہرت کے باوجود اُن کے حالات کا واضح طورپر موجود نہ ہونا باعثِ حیرت ہے۔ اس
کے سوا کچھ نہیں کہا جاسکتاکہ آپ گم نام رہنا چاہتے تھے ،کہ باوجود تصنیفات کثیرہ اپنے ذاتی حالات بہت کم نقل کیے ہیں آپ کی طبیعت میں مسکنت اورکسرنفسی جاگزیں تھی ۔ ایک دن کسی نے آپ سے بیان کیا کہ فلاں شخص بطریق حلال روزی کماتا ہے یعنی یہودیوں سے جزیہ وصول کرکے اپنا پیٹ پالتا ہے اس سے اچھی کمائی اورکیا ہو سکتی ہے؟ شیخ    نے فرمایا:میں اس کے متعلق کچھ نہیں جانتا صرف اتنا جانتا ہوں کہ میں ننگ دوجہاں ہوں اگر سویہودی بھی مجھ سے جزیہ لیں تو کم ہے ۔
  ١  تذکرة الاولیاء : ڈاکٹر محمد استعلامی ، دیباچہ از مؤلف ص٤٠  ٢  تذکرة الاولیاء : ڈاکٹر محمد استعلامی ، دیباچہ از مؤلف ص٤٠ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter