Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

62 - 64
براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال
(  بقلم خالد عثمان متعلم جامعہ مدنیہ جدید  )
 	 حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب (مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ''مدرسہ اشاعت القرآن'' کوہاٹ کی دعوت پر ٢٠ستمبر بروز منگل شام تین بجے لاہور سے کوہاٹ کے لیے براستہ پشاور روانہ ہوئے اوررات ساڑھے نو بجے پشاور پہنچے ،وہاں بھائی خالد خان صاحب کی رہائش گاہ پر حسب ِسابق قیام ہوا ۔بدھ کی صبح کو ناشتہ کرنے کے بعد بذریعہ کار سخا کوٹ روانہ ہوئے ۔ جناب محتر م امان اللہ خان صاحب اوراُن کے صاحبزادے جناب محمود خان صاحب لکی مروت والے ہمراہ تھے ، رسالپور ہوتے ہوئے شیر گڑھ میں دارلعلوم اسلامیہ عربیہ میں کچھ دیر کے لیے رُکے اوروہاں کے مہتمم حضرت مولانا محمد احمد صاحب مدظلہم العالی اوراُن کے صاحبزادگان مولانامحمد ادریس صاحب اورمولانا محمد طیب صاحب سے ملاقات کی ۔بعد ازاں سخا کوٹ روانہ ہوئے۔ سخا کوٹ پہنچ کر مجاہد ِ اعظم اسیر مالٹا حضرت اقدس مولانا عزیر گل صاحب رحمة اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی ، ظہر کی نماز حضرت مولانا عزیرگل صاحب کے قبیلہ کی مسجد میں پڑھی پھر عصر کی نماز اِسی مسجد میں ادا کرنے کے بعد پشاور کے لیے روانہ ہوئے ، نماز مغرب راستے میں پڑھ کر عشاء کے وقت حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالدیان صاحب مدظلہم العالی کی تیمارداری کے لیے گئے۔بعد ازاں حیات آباد کی قیام گاہ پر محترم ڈاکٹر راشد تقویم صاحب کاکا خیل ملاقات کے لیے تشریف لائے۔
	 اگلے روز صبح خواہش مند خواتین وحضرات نے حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی، نما زِ ظہر کے بعد بھائی عامر حنیف (متعلم جامعہ مدنیہ جدید )کوہاٹ سے گاڑی لے کر بھائی خالد صاحب کے گھر پہنچے اُن کے ہمراہ تقریباً تین بجے کوہاٹ کے لیے روانہ ہوئے اورراستے میں کوہاٹ کی سرنگ کا خوب صورت منظر دیکھتے ہوئے پونے پانچ بجے کوہاٹ پہنچ گئے اورعصر کی نماز مولانا مفتی فضل الرحمن صاحب کی مسجد میں ادا کی۔ نمازِ عصر کے بعدعامر حنیف کی بیٹھک میں مقامی لوگوں کے ساتھ چائے پی، نمازِ مغرب کے بعد مولانا افضال صاحب مدرس جامعہ محمدیہ چوبرجی اور طالب علم محمد یوسف کوہاٹی متعلم جامعہ مدنیہ جدید ملنے آئے اوربھی کافی لوگ حضرت کے ساتھ رات کے ساڑھے گیارہ بجے تک ملاقات کے لیے آتے رہے ،اُن میں مولانا مفتی فضل الرحمن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter