Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

5 - 64
درس حدیث
حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین )
رمضان کی اہمیت ۔قرآن اوررمضان 
عورتوں کے لیے ذکر
 (  تخریج و تزئین  :  مولانا سےّد محمود میاں صاحب  )
کیسٹ نمبر ٤٧ سائیڈبی ( ١٩٨٥ ۔٥۔٣١) 
	الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیرخلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد !
	یہ توآپ حضرات کو معلوم ہے کہ یہ رمضان المبارک کے دن ہیں ۔قرآن پاک کی تلاوت اوراِن اوقات میں کثرت کے ساتھ ذکر کرنے کی خاص مناسبت ہے ۔ قرآن پاک کی تلاوت ہے، استغفار ہے ،دُعا ہے، ذکر کی کثرت ہے جس طرح بھی ہو جس کلمات سے بھی ہو، اِس کے اِن دنوں میں خاص اثرات مرتب ہوتے ہیں 
رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر  :
	 حضرت مجدد صاحب   تحریر فرماتے ہیں ایک جگہ ،کہ جیسا رمضان گزارے گا آدمی ویسے ہی اُس کے اثرات ہوں گے۔ خدا کی یاد میں اگر گزارا ہے توسارے سال اِس کے اثرات رہیں گے ،غفلت میں گزارا ہے تو سارے سال اِس کے اثرات رہیں گے، تو اتنا زیادہ رمضان کے اعمال کو دخل ہے تو قرآن پاک کی تلاوت وہ تو ہو ہی جاتی ہے تراویح میں سُننا بھی ہو جاتا ہے حفاظ جو ہیں اُنھیں یاد کرنے کی وجہ سے زیادہ پڑھنا پڑتاہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter