ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005 |
اكستان |
|
گزشتہ ماہ جامعہ مدنیہ جدید کے بہی خواہ محترم پر وفیسر کریم الدین صاحب کی خوش دامن صاحبہ اورڈاکٹر شاہد کریم صاحب کی نانی صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ بہت نیک دل خاتون تھیں ،راہِ خدا میں دل کھول کر خرچ کرتی تھیں ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ ١١اگست کو جناب محمد یوسف غوری چیئرمین ''دی پاکستان تھیڑ'' کی والدہ محترمہ طبیعت کی ناسازی کے سبب جناح ہسپتال کراچی میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جاملی ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ بہت نیک دل خاتون تھیں ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اورخانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اوردُعائے مغفرت کرائی گئی ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔ آمین۔ قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)