Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005

اكستان

47 - 64
 اس بات پر روتا ہوں کہ کل میں نے خدا کے سامنے فریاد کی تھی کہ اے خدا تیرے کام اسباب و علل کے محتاج نہیں ہیں تو مجھ کو اِس گروہ میں شامل کردے یا کم از کم ان کا دیدارکرنے والا ہی بنادے کہ مجھ میں دوسروں میں شامل ہونے کی طاقت نہیں ، میں اِس لیے روتا ہوں کہ میری یہ الحاح وزاری قبول ہو گئی ہے۔ 
شیخ مجدُالدین بغدادی خوارزمی رحمہ اللہ کے بارہ میں مولانا جامی   تحریر فرماتے ہیں  :
'' کنیت وی ابو سعید ست ونام مجدُ الدین شرف بن الموید بن ا بی الفتح بغدادی رحمہ اللہ وی بہ اصل از بغداد است ''۔    ١  
''ان کی کنیت ابو سعید ہے اور ان کانام مجدُالدین شرف بن الموید بن ابی الفتح ہے اور اصل وطن بغداد ہے ''۔
 	آپ کو علاء الدین شاہ خوارزم نے ظلماً تہمت لگا کر دریا بردکردیا تھا جس سے آپ کی شہادت واقع  ہوئی ۔  ٢  
شیخ عطار   کی نسبت کے بارہ میں مولانا جامی نوراللہ مرقدہ مزید فرماتے ہیں  :
'' وبعضی گفتہ اند کہ وی اویسی بودہ است در سخنانِ مولانا جلال الدین رومی قدس سرہ مذکوراست کہ  ''نور منصور بعد از صد وپنجاہ سال ، برروحِ فرید الدین عطار تجلی کرد ومربی اوشد '' ۔  ٣ 
''  اوربعض لوگ کہتے ہیں کہ شیخ فرید الدین عطار اُویسی تھے ۔مولانا جلال الدین رُومی  کے ملفوظات میں مذکور ہے کہ حضرت منصور حلاج کے نورنے ڈیڑھ سوسال بعد شیخ عطار پر تجلی کی اور اُن کے مربی ہوئے''۔ 
	شیخ عطار نے اپنے قصائد میں اور'' اسرار نامہ '' میں شیخ ابو سعید ابو الخیر رحمہ اللہ کے ساتھ بھی بہت زیادہ عقیدت واِرادت کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے جو کچھ بھی ملا ہے انہی سے حاصل ہوا ہے انہی کا فیض ہے۔ ڈاکٹر 
محمد استعلامی لکھتے ہیں  : 
   ١   نفحات ا لانس ، تحقیق ، تدوین ، تصحیح ڈاکٹر محمود عابدی ، ص٤٢٧ ناشر :  موسسہ اطلاعات تہران ١٩٩٦ء  ٢   ایضاً ، ص٤٢٩    ٣   ایضاً ص ٥٩٧
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 قرآن .....سب بڑ ا معجزہ : 7 3
5 قرآن اور رمضان : 7 3
6 قرآن پاک سے قلبی سکون : 7 3
7 قرآن کی تلاوت اور فرشتوں کا اُترنا : 7 3
8 عظمت ِقرآنِ کریم بزبان رسالتمآب ۖ 10 1
9 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
10 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 9
11 شب ِبراء ت کی فضیلت : 21 9
12 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 9
13 ایک اعتراض اور اُس کا جواب : 22 9
14 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 9
15 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 9
16 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 9
17 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 26 1
18 قدیم تعلق : 27 17
19 حضرت کی مجھ پر شفقت ِپدری : 27 17
20 مقصود بالذات نظریہ ہوتا ہے : 28 17
21 مثال سے وضاحت : 28 17
22 اُمت کو سبق : 29 17
23 آڑے وقت میں جماعت کی قیادت : 29 17
24 چہر ہ پر انوارات : 30 17
25 فرض منصبی اورجماعتی اُمورپر گہری نظر : 30 17
26 اُن کی جماعت اورجامعہ : 30 17
27 موجودہ سیاست کا نقشہ حضرت کے ذہن میں اُس وقت بھی تھا : 30 17
28 امریکہ سیاست نہیں بدمعاشی کررہا ہے : 31 17
29 لندن دھماکے اور دینی مدارس کا موقف 34 1
30 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 37 1
31 علماء عرب اور سعودی حکومت کا فتوٰی : 37 30
32 عقل وقیاس کا مقتضیٰ : 37 30
33 اصل مسئلہ کی حقیقت اور غلط فہمی کا ازالہ : 39 30
34 گلدستہ ٔ احادیث 42 1
36 دوخصلتیں جو آسان ہیں لیکن اُن کے اپنانے والے کم ہیں 42 34
37 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 44 1
38 احوال و آثار 44 37
39 نام ونسب : 44 37
40 وادی سلوک وعرفان میں ورود : 45 37
41 حضرت شیخ کی عمر مبارک : 48 37
42 ڈاکٹر محمد استعلامی رقم فرماتے ہیں : 49 37
43 حضرت شیخ کا مسلک : 50 37
44 وفیات 53 1
45 خادم الحرمین الشریفین کا حادثۂ وفات 53 44
46 انقلابی شاعر جناب سید امین گیلانی کا سانحۂ ارتحال 54 44
47 تقریظ وتنقید 56 1
48 عالمی خبریں 61 1
49 اخبارا لجامعہ 63 1
Flag Counter