Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

41 - 64
	(٢)  دوسری کیفیت یہ ہوسکتی ہے کہ جواب تو فوراً ہی دیا جاتاہو لیکن سائل کو کسی ایک متعینہ صورت کے منتخب کرنے کے متعلق جواب دینے سے قبل اللہ سے خیر اوربھلائی کی دُعا مانگ لی جاتی ہو، یہ صورت پہلی صورت کے مقابلہ میں کسی حد تک دُرست تو ہے لیکن اس میں دو طرح کی خرابیاں ہیں  :
	(i)  ایک تو یہ کہ آپ کے دل کا نفسانی دبائو سے بچتے ہوئے کسی ایک طرف مائل ہونا جواب دینے کے لیے ضروری ہے ۔ اور ایسا ہر دفعہ اورہرسوال کے جواب میں ہونا ضروری نہیں ہے،ورنہ تین دفعہ اورسات دفعہ استخارہ کی بات کیوں آتی؟جبکہ کوئی بھی معاملہ استخارہ کے بعد ایک ہی لمحہ میں حل ہو جاتا؟ 
	(ii)  دُوسری بات یہ ہے کہ یہ حضور  ۖ  کی تعلیمات اورآپ  ۖ  سے منقول استخارہ کے طریقہ کے مطابق نہیں ہے۔ اس رواج کے عام ہونے کی وجہ سے ایک خرابی یہ بھی پیدا ہو گئی ہے کہ لوگ بذاتِ خود استخارہ کرنے کے بجائے دوسروں سے استخارہ کروانے کو ہی شرعی طریقہ سمجھنے لگے ہیںجبکہ حضور  ۖ  کی تعلیمات اورصحابہ   کا معمول خود ضرورت مند شخص کے استخارہ کا تھا۔
	بہرحال مناسب اورمسنون عمل یہ ہے کہ انسان خود استخارہ کرے، اگر کوئی معاملہ بہت اہم ہو اور کسی پہلو پر میلان بھی نہ ہو رہا ہو یا نفسانی خواہشات کا غلبہ ہو، تو پھر ایسے لوگوں سے جو اس معاملہ سے کسی نہ کسی حد تک متعلق ہوں اوراُن کی بزرگی وشرافت بھی مسلم ہو ،استخارہ کروایا جا سکتا ہے اوران حضرات کو بھی چاہیے کہ استخارہ اس طریقہ پر کریں جس کی آپ  ۖ نے اُمت کو تعلیم دی ہے۔(بشکریہ ماہنامہ ندائے شاہی ،انڈیا)
ضروری اپیل 
شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی قدس سرہ  اور  حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی قدس سرہ کے خطوط جن حضرات کے پاس ہوں، اُن سے دراخوست ہے کہ اُن کی فوٹو اسٹیٹ روانہ فرمائیں تاکہ اُن کو مرتب کرکے شائع کیا جاسکے ۔ 
	ڈاک کا پتہ  :  تنویر احمد شریفی  جی پی او بکس نمبر1498کراچی74200  پاکستان 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter