Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

40 - 64
	اس سے کم از کم یہ معلوم ہوتا ہے کہ استخارہ عن الغیر (کسی دوسرے کا استخارہ کرنے )کا اسلاف میں کوئی وجود نہ تھا، یا یہ کہ وہ کسی نہ کسی اعتبار سے معاملہ سے متعلق ہوتے تھے، اس صورت میں درحقیقت یہ استخارہ عن الغیر(کسی دوسرے کا استخارہ کرنا)نہیں بلکہ استخارہ عن النفس (خود ضرورت مند کا استخارہ) ہو جائے گا ،لہٰذا بعض حضراتِ علماء نے یہ نقطۂ نظر بھی بیان کیا ہے کہ''استخارہ عن الغیر '' درحقیقت ''استخارہ عن النفس''ہے کیونکہ وہ شخص اس معاملہ کو کسی اعتبار سے ا پنے سے جوڑ کر ہی استخارہ کرتا ہے۔ لہٰذا وہ اسی کی ذات کے لیے استخارہ ہوا، مثلاً والدین جب اپنی اولاد کی شادی کے سلسلہ میں استخارہ کریں گے تو ان کے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ مدِمقابل ہماری اولاد کے لیے مناسب ہوگا کہ نہیں؟ ہمیں اس معاملہ میں کیا رویہ اختیار کرنا چاہیے ، اس کو قبول کرنا ہمارے حق میں بہتر ہوگا یارَد کرنا ، اس معاملہ میں خود اُن کی ذات تردد کا شکار ہے اور استخارہ  ترددکے لیے ہے ، دوسرے نقطۂ نظر کے اعتبار سے استخارہ کرنے والا کسی نہ کسی درجہ میں بذاتِ خوداِس معاملہ سے متعلق اوراس میں متردد ہو، ایسا نہ ہوکہ کسی ایسے شخص سے جس کااس معاملہ سے کوئی تعلق ہی نہ ہو، استخارہ کروائے۔
	موجودہ حالا ت کے تناظر میںاس سلسلہ میں ایک مسئلہ بہت اہمیت کا حامل ہوگیا ہے ،وہ یہ ہے کہ لوگ فون یا دیگر مواصلاتی ذرائع سے کسی بزرگ یا مذہبی شخصیت سے اپنے کام کے متعلق استخارہ کی درخواست کرتے ہیںاور وہ بزرگ یا صاحب اس مسئلہ اورکام کو سننے کے فوراً بعد ہی اپنا جواب مرحمت فرمادیتے ہیں جیسا کہQTV پاکستان میں یہ طریقہ رائج ہے، اس کی دوکیفیتیں ہو سکتی ہیں  :
	(ا)  ایک تو یہ کہ بغیر کسی طلب ِخیر کی دُعا اور توجہ اِلی اللہ فوراً ہی جواب دے دیا جائے، تو اس صورت کو استخارہ نہیں کہا جائیگا کیونکہ استخارہ اللہ سے اپنے حق میں بھلائی اورخیر کے مقدر کرنے کو مانگنے کا نام ہے، اور یہاں اللہ سے مانگنا پایا ہی نہیں گیا، تو اس کو استخارہ کیسے کہا جائے گا ۔بلکہ اگر کوئی شخص اس عمل کے بعد یہ عقیدہ اوراعتقاد رکھے کہ میرے معاملہ میں انتخاب اورفیصلہ اللہ نے کیا ہے تویہ افتراء علی اللہ (اللہ پر بہتان باندھنا )ہونے کی وجہ سے ناجائز اورحرام ہوگا، چنانچہ زمانۂ جاہلیت میں اہل عرب اللہ رب العزت سے خیر اوربھلائی مانگے بغیر اپنے آبائو اجداد کے متعین کردہ خیر وشر کے چند معیارات کی بنیاد پر اس معاملہ کو فیصلہ کرلیتے اور اس کو اللہ کی طرف منسوب کردیتے کہ مجھے میرے رب نے یہ کرنے یانہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ (حجة اللہ البا لغہ  ٢/١٩)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter