Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2004

اكستان

12 - 65
	یہ واقعہ ١٢٦٧ھ کا ہے ۔ ١٢٦٧ھ لغایتہ ١٢٨٩ھ آپ سہارنپور( میرٹھ) دہلی میں کتابت یا تصحیح کتب کا کام کرتے رہے ۔ حضر ت میاں اصغر حسین صاحب حضرت شیخ الہند   کی تعلیم کا تذکر ہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں  :
''٨٦ ١٢ھ میں کتب صحاح ستہ اور بعض دیگر کتب اپنے فخر زمانہ اُستاذ حجة اللہ البالغہ مولانا محمد قاسم صاحب سے شروع کیں ۔مولانا ممدوح میرٹھ میں منشی ممتاز علی صاحب کے مطبع میں تصحیح کا کام کرتے تھے پھر یہ مطبع دہلی منتقل ہوگیا تو مولانا ممدوح بھی دہلی مقیم ہوگئے اور کبھی کبھی دیوبند اور اپنے وطن نانوتہ بھی تشریف لیجا کر مقیم رہے ۔حضرت مولانا نے ان سب مقامات میں اکثر اپنے باکمال اُستاذ کے ساتھ رہ کر دل وجان سے قابلِ رشک خدمت کرکے سعادت حاصل کی الخ''  ١ 
	اس تحریر سے یہ معلوم ہوا کہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب ١٢٨٦ ھ تک دہلی اور میرٹھ وغیرہ رہے ۔ تذکرہ مشائخِ دیوبند کے مندرجات سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مولانا محمود حسن صاحب اور حضرت مولانا احمد حسن صاحب امروہی وغیرہ حضرات نے حدیث شریف حضرت مولانا سے دہلی اور میرٹھ رہ کر پڑھی ۔ غرضیکہ ١٢٨٩ھ  یا  ١٢٩٠ ھ سے قبل حضرت نانوتوی کا مدرسہ عربیہ دیوبند سے باضابطہ تعلق ثابت نہ ہو سکا آپ کی آمدورفت اپنے بہنوئی کے یہاں ضرور رہتی تھی اوروہ بھی اس طرح جیسے عام طورپر رشتہ داریوں میں ملنے ملانے جاتے ہیں۔
 	(٢)  سب سے پہلے حضرت حاجی سیّدمحمد عابد حسین صاحب نے چندہ کے لیے رُومال پھیلایا اور پانچ روپے اپنی جیب خاص سے نکال کر رومال میں ڈالے اس طرح سیّد صاحب نے شام تک مبلغ تین سوروپے جمع کرلیے۔ اس کے بعد سیّد صاحب کو مدرس کی ضرورت پیش آئی تو آپ نے حضرت مولانا محمد قاسم صاحب   کو مدرسی کے لیے میرٹھ کو خط لکھا۔
	''کل عصر اورمغرب کے درمیان تین سوروپے جمع ہوگئے اور اب آپ تشریف لے آئیے''  ٢ 
	حضرت نانوتوی نے جواب تحریر فرمایا ۔ 
''میں بہت خوش ہو اخدا بہتر کرے مولوی ملا محمود صاحب کو پندرہ روپے ماہوار پر مقرر کرکے بھیجتاہوں وہ پڑھائیں گے اور میں مدرسہ کے حق میں ساعی رہوں گا''۔   ٣   
	اس سے معلوم ہوا کہ اصل بانی حضرت حاجی صاحب ہیں حضرت نانوتوی کو انھوںنے مدرسی کی غرض سے بلایا تھا اور اسی سے انھوں نے انکار کردیا تھا۔ تعجب ہے حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے یہ کیسے تحریر فرمادیا ہے کہ ''حضرت نانوتوی نے مدرسہ مسجد چھتہ میں پڑھایا ہے  ٢   لیکن اس کے متعلق ہم اوپر تحریر کر آئے ہیں اگر مولانا پڑھانے کے لیے بھی تشریف لے آتے تب بھی ہم ان کو بانیوں کے زمرے میں شمار کرلیتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
    ١   حیات شیخ الہند   ص١١      ٢   سوانح قاسمی ص ٢٥٠  ،  تذکرہ مشائخ دیوبند  ٣   مسلک علمائے دیوبند

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
57 اس شمارے میں 3 1
58 حرف آغاز 4 1
59 درس حدیث 6 1
60 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کاقوی حافظہ 6 59
61 ہمیشہ جوان رہے : 6 59
62 تکلیفوں پر صبر : 7 59
63 دینی طلباء کی تعریف قرآن میں : 7 59
64 مسجد میں سونا مکروہ ہے سوائے...... : 7 59
65 محبت کی دعاء : 8 59
66 کثرت روایات کی وجہ اور یادداشت کا امتحان : 8 59
67 حضرت ابو ہریرہ کی احادیث کی جانچ : 9 59
68 عبداللہ بن عمر وسے کثرتِ روایات اور اُس کی وجہ : 9 59
69 جامعہ مدنیہ جدید کی زیرِ تعمیر عمارت کا نقشہ 10 1
70 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 11 1
71 ٣۔ مدرسہ کے مہتمم صاحبان : 13 70
72 ٤۔ یہ تاریخی تبدیلی کب سے؟ : 13 70
73 وفیات 18 1
74 اقبال کے آئینہ گفتار میں 19 1
75 کمال ِ انسانی کے راز 26 1
76 اخلاق ِنبوت ۖ کی چند جھلکیاں 29 1
77 انسانیت کے نجات دہندہ : 30 76
78 سراپا شفقت : 31 76
79 منبع جودوسخا : 31 76
80 پیکر شرم وحیا : 32 76
81 رحمتِ عالم : 32 76
82 بہترین شوہر : 34 76
83 علماء اہلِ سنت والجماعت دیوبند اور عصر ہذا کے معتزلہ کے مابین فاصلہ 36 1
84 دعاء کی افادیت و اہمیت 43 1
85 بقیہ : دعاء کی افادیت و اہمیت 42 84
86 دُعا کے فوائد و ثمرات : 43 84
87 رُوح دُعاء : 44 84
88 آدابِ دعاء : 44 84
89 ہاتھ اُٹھانے کی ہیئت و کیفیت کا بیان 49 84
90 ١۔ دعا ء میں ہاتھ کس قدر بلند کیے جائیں : 49 89
91 دعاء کی اقسام اور ہاتھ اُٹھانے کی کیفیت 52 84
92 سلام بدرگاہِ خیر الانام علیہ الصلٰوة والسلام 54 1
93 مسواک کے دینی و طبی فوائد 55 1
94 مسواک کا حکم کیوں نازل ہوا؟ : 55 93
95 مسواک تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے : 55 93
96 مسواک احادیث کی روشنی میں : 55 93
97 نبی کریم ۖ کے مسواک کرنے کے اوقات : 56 93
98 مسواک کا ساتھ رکھنا : 56 93
99 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک : 56 93
100 گھر سے نکلتے وقت مسواک : 56 93
101 روزہ دار کے لئے مسواک : 56 93
102 تلاوت ِقرآن کے لئے مسواک : 56 93
103 مسواک کی فضیلت : 57 93
104 اگر مسواک نہ ہو تو انگلی کو مسواک بنالیں : 57 93
105 برش کا حکم : 57 93
106 خواتین کے لئے مسواک : 57 93
107 مسواک کے طبی ورُوحانی فوائد : 58 93
108 مالِ محمود اور مالِ مذمُوم 59 1
109 دینی مسائل 61 1
110 ( قضا نمازوں کے پڑھنے کا بیان ) 61 109
111 اہم اعلان 64 1
Flag Counter