Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

21 - 49
حضرت مفکر اسلامؒ، حضرت فدائے ملتؒ وغیرہم) کی بار بار تشریف آوری سے طلبہ واساتذہ کو استفادہ کے زریں مواقع ملتے رہے۔
حضرت والد صاحب کے منصوبوں میں ایک اہم منصوبہ میڈیکل کالج کا قیام تھا، شہر بستی کے کنارے جانب جنوب میں خریدی گئی زمین میں مستحکم طور پر میڈیکل کالج بنانے کا خیال تھا، اس کے لئے علی گڈھ سے حکیم ظل الرحمن صاحب، مولانا حکیم محمد ایوب قاسمی صاحب اور بینا پاڑہ سے حکیم ارشاد صاحب وغیرہم کو حضرت والد صاحب نے بستی آنے کی دعوت دی، یہ حضرات آئے، کئی دن قیام کیا، پورا خاکہ بنایا گیا، مشورے ہوئے، اسی طرح ایک منصوبہ ٹیکنیکل اسکول کا قیام بھی تھا۔
حضرت والد صاحبؒ خدمت خلق کے لئے ایک ہاسپٹل کے قیام کا بھی ارادہ رکھتے تھے، اللہ کرے کہ یہ منصوبے جلد عملی شکل میں ظاہر ہوں ، اور حضرت کا مشن رواں دواں رہے، اسی طرح شہر مرادآباد میں رام پور روڈ پر لڑکیوں کے ایک اعلیٰ دینی معیاری تعلیمی ادارے کے قیام کے لئے بھی کوشاں تھے، اللہ اس منصوبہ کو جلد مکمل کرادے۔
ایک بڑی فکر حضرت والد صاحب کو مسلم بچوں اور بچیوں کے لئے ایسے انگلش میڈیم اسکول کے قیام کی تھی، جہاں بچوں کے دینی عقائد کا تحفظ ہوسکے، ان کے اسی خواب میں رنگ بھرنے کی کوشش کے طور پر بستی میں ’’اقرأ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر اکیڈمی‘‘ کے زیراہتمام ’’اقرأ پبلک اسکول‘‘ حضرت والد صاحب کی علالت کے دور میں ان کی سرپرستی میں قائم کیا گیا، اللہ اس کو حضرت کے خوابوں کی تعبیر اور اسے بامقصد بنائے، آمین۔
حضرت والد صاحبؒ کی زندگی کا بہت بڑا حصہ جامعہ عربیہ امدادیہ اور دارالعلوم الاسلامیہ کی ترقی کے لئے اندرون وبیرونِ ملک کے اسفار میں گذرا، بطور خاص سعودیہ عربیہ، قطر، کویت، بحرین، امارات، برطانیہ، ساؤتھ افریقہ وغیرہ کے اسفار ہوئے، سفر ہو یا حضر، دن ہو یا رات، خلوت ہو یا جلوت، اہل خانہ میں ہوں یا واردین وصادرین میں ،


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter