Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

29 - 49
حضرت والد صاحبؒ: 
چند نمایاں امتیازات وخصوصیات
ذوقِ عبادت
اساتذہ واکابر کی تربیت وصحبت کے فیض سے حضرت والد صاحبؒ کو شروع ہی سے عبادت کا خاص ذوق تھا، نماز باجماعت کا اہتمام بے نظیر تھا، ہر نماز جماعت کے ساتھ، تکبیر اولیٰ کے ساتھ، پہلی صف میں ؛ بلکہ امام کے پیچھے ادا کرنے کا خاص التزام فرماتے تھے، اس حوالے سے ان کا موقف بہت قطعی، سخت اور بے لچک ہوتا تھا، بڑے سے بڑا جرم نظر انداز کرسکتے تھے؛ لیکن ترکِ جماعت گوارا نہیں کرپاتے تھے، ایسے موقعوں پر انہیں سخت جلال آجاتا تھا۔
تہجد کا شروع سے معمول تھا، سحر خیزی کے عادی تھے، رات کتنی ہی دیر سے کیوں نہ سوئیں ، تہجد میں وقت پر بیدار ہوجاتے تھے، دیر تک نماز میں انتہائی خشوع وخضوع، حضور قلب اور لذت مناجات کے ساتھ مصروف رہا کرتے تھے۔
قرآنِ کریم سے انتہائی گہرا اور مثالی تعلق تھا، تلاوت قرآن کے معمول سے کسی حال میں بھی تخلف نہیں ہوتا تھا، قرآن کے حافظ نہیں تھے؛ لیکن صحت مخارج، ادائے حروف اور حسن صوت ولہجہ میں کسی کہنہ مشق حافظ وقاری سے کسی طرح بھی کم نہیں تھے، فجر سے پہلے تفاسیر بالخصوص ترجمہ شیخ الہند اور تفسیر عثمانی کا مطالعہ کرتے تھے، ہم بچوں کو اس وقت بالالتزام جگاتے تھے، قرآن کی تلاوت میں لگادیتے تھے، بسااوقات قرآن سنتے تھے، تفسیری نکتوں کی طرف متوجہ کرتے تھے۔ سورۂ یوسف اور دیگر قرآنی سورتیں سنتے تھے، انبیاء کے قصوں کی


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter