Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

13 - 49
جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام
حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب
اہل مرادآباد کے اصرار اور حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حکم پر ۱۹۶۱ء میں حضرت والد صاحب مرحوم ہاپوڑ سے مرادآباد کی قدیم، بافیض دینی درسگاہ جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد منتقل ہوگئے، درجاتِ عالیہ کی کتب کا درس آپ سے متعلق ہوا، بلا مبالغہ سیکڑوں تشنگانِ علوم نے آپ کے حلقۂ درس میں اپنی پیاس بجھائی، اس دور میں بطور خاص ’’صحیح مسلم‘‘ کا آپ کا درس بے حد مقبول اور معروف ہوا، حتی کہ شہر واطراف کے دیگر مدارس کے طلبہ بھی فرصت نکال کر آپ کے ’’مسلم شریف‘‘ کے درس میں پروانہ وار شرکت کرتے اور استفادہ کرتے تھے، جامعہ عربیہ امدادیہ اس وقت گلہائے رنگا رنگ سے آرستہ انتہائی خوش نما اور پرکشش چمن تھا، علم وعمل کے آفتاب وماہتاب وہاں اکٹھا تھے، وہ مشرق ومغرب کے طلبہ کا مرکز بنا ہوا تھا، حضرت کے اس دور کے معاصر اساتذہ میں شیخ الحدیث حضرت مولانا معین الدین صاحب گونڈویؒ (جو حضرت شیخ الحدیث سہارنپوریؒ کے خلیفہ تھے اور حضرت والد صاحب سے ان کا تعلق انتہائی مثالی رفاقت کا تھا) حضرت مولانا سجاد احمد صاحب مرادآبادیؒ، حضرت مولانا نثار احمد صاحب گونڈویؒ، حضرت مولانا مفتی محمد انعام اللہ صاحب مدظلہم (خلیفہ حضرت محی السنہ ہردوئی، حال صدر مفتی جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد، اللہ ان کا سایہ عافیت کے ساتھ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے) وغیرہ تھے۔
جامعہ عربیہ امدادیہ حضرت والد صاحب کی تدریسی، تعلیمی، تربیتی، اصلاحی، تبلیغی، 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter