Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

7 - 49
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔
آغاز
اب تک کی اپنی حیاتِ مستعار میں مختلف موضوعات پر لکھنے والے اِس حقیر وعاجز کو کوئی تحریر اتنی مشکل اور ضبط آزما نہیں محسوس ہوئی جتنی دشوار اور صبر آزما آج کی یہ تحریر ہے۔
آہ!  جسم وروح کو کیسے کیسے چرکے لگ رہے ہیں ، دل ودماغ درد والم کی کیسی ناقابل بیان کیفیات سے دوچار ہورہے ہیں ، آنکھیں کس طرح اشکوں کے جام لٹارہی ہیں ، اور قلم اس واقعۂ فاجعہ کے اظہار میں کتنی دشواری محسوس کررہا ہے کہ میرے والد ماجد، میرے معلم ومربی، پیکر محبت وشفقت، حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین صاحب (رحمۃ اللہ علیہ) اس دارِ فانی سے رخصت ہوکر اپنے مالک حقیقی سے جاملے، فانا للہ وانا الیہ راجعون۔
۱۶؍جمادی الاولیٰ ۱۴۳۲ھ مطابق ۲۱؍اپریل ۲۰۱۱ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب، تقریباً آٹھ بجے شب حضرت نے اس دنیا سے اپنی آنکھیں بند کرلیں ، وہ سالہا سال سے شوگر کے مریض تھے، نسیان اوردماغی امراض نے بری طرح اُن کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق ضعف روز افزوں تھا، بایں ہمہ بہ ظاہر کوئی آخری درجہ کی تشویش کی بات معلوم نہ ہوتی تھی؛ لیکن:
کتنی مشکل زندگی ہے، کس قدر آساں ہے موت
گلشنِ ہستی میں مانندِ نسیم، ارزاں ہے موت
کلبۂ افلاس میں ، دولت کے کاشانے میں موت
دشت و در میں ، شہر میں ، گلشن میں ، ویرانے میں موت
اپنی حیات کے اس سب سے سنگین سانحے پر تأثرات کے اظہار کے لئے ڈھونڈے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter