Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

41 - 49
زندگی کا آخری دور
علالت اور مرض
پچھلے بارہ سالوں سے حضرت والد صاحب کو شوگر کا موذی مرض لاحق ہوگیا تھا، اس کا علاج بھی ہوا تھا، زیادہ تر پرہیز اور پابندی سے سیروتفریح کے ذریعہ وہ اس مرض پر قابو کئے ہوئے تھے، اور بالعموم شوگر نارمل رہا کرتی تھی۔
۵؍سال قبل سے ان کو نسیان (بھولنے )کا مرض شروع ہوا، یہ مرض بتدریج بڑھتا رہا، علاج بھی ہوا، ایلوپیتھک ، یونانی، آیورویدک، ہومیو پیتھک، ہر طریقہ علاج اپنایا گیا؛ لیکن مرض بڑھتا گیا، بالآخر شعور بالکل ختم سا ہوگیا، ہمہ وقت ذہول رہنے لگا، یہ حضرت والد صاحب کے لئے بڑی آزمائش کے دن تھے، تمام میڈیکل رپورٹس کے مطابق یہ ’’الزائمرڈ منشیا‘‘ (دماغ کی رگ سوکھ جانے) کا خطرناک مرض تھا، جو لاعلاج ہے، اس مرض نے انہیں بالکل معطل کردیا تھا؛ لیکن اس عالم میں بھی قرآن کی سورتوں کی تلاوت، دعائیں ، سلام وجواب کا وہی انداز باقی تھا، ان کی اس دور کی بے ربط گفتگو کے سیاق وسباق سے صرف اور صرف ان کے لگائے ہوئے علم ودین کے باغوں کی آبیاری کی فکر ہویدا ہوتی تھی، مدرسہ کی فکر ان کی صحت اور مرض ہر حال میں ان کے ساتھ چمٹی رہی، اپنے اداروں سے ان کو والہانہ عشق تھا۔
سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین
مرض جوں کا توں تھا؛ لیکن کوئی خطرناک تشویش کی حالت نہیں تھی، ۲۱؍اپریل ۲۰۱۱ء


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter