Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

40 - 49
تھے، مصلحۃ وہ بھی دئے گئے، پھر بھی شرپسندوں نے تھانے تک یہ معاملہ پہنچایا، کسی طرح معاملہ رفع دفع ہوا، البتہ تعزیہ کا منکر اس کے بعد سے گاؤں سے ختم ہوگیا۔
مدرسہ کے ماحول میں حضرت والد صاحبؒ بطور خاص اِسبالِ ازار (تہبند اور پائیجامہ ٹخنے سے نیچے لٹکانے) اور ترکِ جماعت (نمازِ باجماعت چھوڑنے) اور داڑھی کاٹنے کے جرم کو بالکل برداشت نہیں کرتے تھے، فوراً ٹوک دیا کرتے تھے، بسا اوقات جلال آجاتا تھا، اور غصہ سے سرخ ہوجاتے تھے، دینی غیرت وحمیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، اکابر کے طریق سے انحراف کو بہت برا سمجھتے تھے۔
حسن اخلاق ومعاملات
حضرت والد صاحبؒ اپنی خوش اخلاقی میں بے نظیر شخصیت کے مالک تھے، اپنوں اور غیروں سب میں آپ کی خوش اخلاقی کے چرچے تھے، آپ کا حسن اخلاق ہر دور میں زبان زد خاص وعام رہا، ۴۰؍سال سے زائد عرصہ انتظامی ذمہ داریوں میں گذرا، آپ کے ماتحت اور زیرسرپرستی واہتمام کام کرنے والی پوری ٹیم رہی، عام طور پر منتظم سب کو نہ مطمئن کرپاتا ہے نہ خوش رکھ پاتا ہے؛ لیکن آپ کا یہ کمال اور خاص امتیاز تھا کہ آپ نے نہ صرف یہ کہ سب کو مطمئن اور خوش رکھا؛ بلکہ اپنا گرویدہ اور عقیدت مند بناکر رکھا، یہ آپ کا حسن اخلاق اور مکارم اخلاق کی تاثیر تھی۔ ہر کسی سے خندہ پیشانی اور مسکراتے لبوں سے ملنا، پرتپاک استقبال، خدمت کے لئے بچھ جانا، ہر ضرورت کی تکمیل کے لئے فکر مندی، دوسروں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر انہیں حل کرنے کی کوشش آپ کے اخلاقِ کریمانہ کے وہ گوشے ہیں جن کے ذریعہ اللہ نے آپ کو عجیب مقبولیت اور محبوبیت سے بہرہ ور فرمایا تھا۔
rvr


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter