Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

27 - 49
دونوں بزرگوں کا قیام مرادآباد میں تھا، اور مثالی رفاقت اور قرب کا تعلق تھا، کوئی دن ایسا نہیں گذرتا تھا کہ دونوں کی مجلس اور ملاقات نہ ہوتی ہو۔
جمعیۃ علماء کے تمام اکابر اور قائدین سے حضرت والد صاحب کا خاص تعلق تھا۔ ذی قعدہ ۱۴۳۱ھ کے اواخر میں جناب مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب زیدکرمہم، حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری زید مجدہم کی کوشش وسفارش اور حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی زیدمجدہم کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے کلکتہ کے مشہور ہومیو پیتھی معالج ڈاکٹر ایل ایم خاں صاحب حضرت والد صاحب کا معائنہ کرنے لکھنؤ تشریف لائے، علاج متعین کیا، آخر تک انہیں کا علاج چلتا رہا، اور انہیں سے مشورہ ہوتا رہا۔
جمعیۃ علماء کی ’’تحفظ سنت کانفرنس‘‘ میں حضرت والد صاحب نے بطور خاص شرکت کی تھی؛ بلکہ اس وقت جمعیۃ کے زیراہتمام شائع ہونے والے رسائل میں ایک رسالہ اپنے مصارف پر طبع بھی کرایا تھا، جمعیۃ کے سابق قائدین بطور خاص حضرت مولانا سید احمد ہاشمی صاحبؒ سے بھی خاص تعلق تھا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ
مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحریک حضرت والد صاحبؒ کے دل کی آواز تھی، وہ بورڈ کو امت کے اتحاد، اجتماعیت اور اشتراک کے لئے بہت مفید سمجھتے تھے، ان کے مزاج کی افتاد بھی یہی تھی، بورڈ کے قائدین حضرت حکیم الاسلامؒ، حضرت مفکر اسلامؒ، حضرت مولانا منت اللہ رحمانیؒ، حضرت قاضی مجاہد الاسلام صاحبؒ، حضرت مولانا محمد رابع ندوی صاحب مدظلہم، حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب مدظلہم سے حضرت والد صاحب کا خاص اور گہرا تعلق تھا، حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام صاحب قاسمیؒ کی ذاتی توجہ سے حضرت والد صاحب کو بورڈ کا رکن بنایا گیا، جب تک صحت سازگار رہی، بورڈ کے تمام اہم پروگراموں اور اجلاسوں


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter