Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

17 - 49
دارالعلوم الاسلامیہ بستی
حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی
ملک کے دردمند اکابر ومشائخ اترپردیش کے مشرقی خطے میں ایک مرکزی دینی درسگاہ کی کمی شدت سے محسوس کررہے تھے، اترپردیش کے مشرقی اضلاع (بالخصوص بستی، گورکھپور، فیض آپاد، دیوریا وغیرہ) میں کوئی معیاری مرکزی دینی ادارہ نہ ہونے کا احساس سبھی اہل فکر کررہے تھے، ضلع بستی (جو اس وقت تقسیم نہ ہوا تھا، اور موجودہ ’’سنت کبیر نگر‘‘ اور ’’سدھارتھ نگر‘‘ اسی کا حصہ تھا) آبادی کے اعتبار سے یوپی کا سب سے بڑا ضلع تھا، اس کی کل آبادی تیس لاکھ اور مسلم آبادی تقریبا دس لاکھ تھی، اس لئے شہر بستی میں ایک مرکزی دینی ادارے کا قیام بے حد ضروری سمجھا جارہا تھا۔
بطور خاص عارف باللہ حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد صاحبؒ کی طرف سے حضرت والد صاحبؒ کو بار بار اصرار کے ساتھ بستی کی طرف توجہ فرمائی کا حکم ہوتا تھا، بالآخر ۱۹۸۰ء میں حضرت والد صاحبؒ نے حضرت باندویؒ کے حکم وتحریک پر ملک کے تمام اکابر کی سرپرستی اور تائید سے اپنے مخلص احباب ورفقاء کے ساتھ توکلاً علی اللہ بے سروسامانی کے باوجود ’’دارالعلوم الاسلامیہ بستی‘‘ کا قیام فرمایا۔
۴؍شوال ۱۴۱۲ھ کے اپنے تأثرات میں حضرت باندویؒ نے تحریر فرمایا ہے:
’’احقر دارالعلوم الاسلامیہ بستی میں اکثر حاضر ہوتا رہتا ہے، اس کی خواہش تھی کہ ہمارے پورب میں ایسا ادارہ ہو جس میں اپنے اسلاف کے اصول کے مطابق تعلیم وتربیت کا معقول انتظام ہو، اور شروع سے لے کر آخر تک کی درسیات اس میں پڑھائی جائیں ، اس کا


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter