Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

36 - 49
تعلیم ان کے اور ان کے اہل خانہ کے تمام مصارف حضرت والد صاحبؒ نے اپنی جیب خاص سے ادا کئے۔
برادرم جناب مولانا محمد سالم صاحب قاسمی زمانۂ طالب علمی ہی سے حضرت والد صاحب کے منظور نظر تھے، دارالعلوم میں تکمیل ادب کی تعلیم کے لئے حضرت والد صاحبؒ نے ان کی بے حد حوصلہ افزائی کی، تعلیمی مصارف بھی برداشت کئے، پھر کچھ عرصہ بعد دارالعلوم بستی میں براہِ راست ان کا تقرر بھی کیا۔ اسی طرح مرحوم جناب مولانا مفتی عبدالمنان صاحب سابق استاذ دارالعلوم بستی، برادرم جناب مولانا مفتی محمد عزیز اختر صاحب حال استاذ جامعہ امدادیہ مرادآباد، برادرم جناب مولانا مبعوث احمد قاسمی ندوی مدنی (مقیم دبئی) وغیرہ پر حضرت والد صاحب کی خاص نگاہ رہی، اور عملی طور پر ان حضرات کی بطور خاص سرپرستی فرمائی۔ خورد نوازی کی ایسی بے شمار مثالیں حضرت والد صاحب کی زندگی میں ملتی ہیں ۔
خدمت خلق اور صلہ رحمی
قرابت داروں اور اہل تعلق کا خاص پاس ولحاظ رکھنا، ان کی ہر ضرورت کی تکمیل، ہر آزمائش میں ان کا تعاون اور ان کا ہر ممکن خیال حضرت والد صاحبؒ کا خصوصی امتیاز رہا ہے، اپنے بڑے بھائیوں اور بڑی بہن کا بے حد اکرام کرتے تھے، ان کی ہر خواہش پوری کرتے تھے، بسا اوقات اپنی ضروریات پر ان کی فرمائشوں کو ترجیح دیا کرتے تھے۔
اپنی تمام اولاد اور اولاد کی اولاد کے ساتھ تاحیات ان کا یہی معاملہ رہا، اور اپنے اس معمول میں کبھی کوئی فرق نہیں آنے دیا۔
خدمت خلق کے حوالہ سے ان کا مقام بہت بلند رہا ہے، نہ جانے کتنے بے روزگاروں کو ان کے ذریعہ روزگار ملا، کتنے بے سہاروں کو سہارا اور بے آسروں کو آسرا ملا، ان کی وساطت اور سفارش اور کوشش سے پچاسوں خاندان معاشی اعتبار سے خوش حال ہوگئے۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter