Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

33 - 49
رفعت اور بلندی عطا فرمادی تھی، عوام خواص، ہر طبقہ میں ان کا یکساں احترام اور اکرام تھا، انہوں نے کبھی اپنے کو نمایاں کرنے کی کوشش نہیں کی، ہمیشہ اپنے آپ کو پیچھے رکھتے تھے، ان کے دل ودماغ میں کبھی نخوت، تکبر اور ترفع کے جذبات پیدا نہیں ہوئے، اللہ نے ان کو مؤثر خطیبانہ صلاحیت عطا فرمائی تھی، عنفوان شباب میں بڑے بڑے اجلاسات اور اجتماعات سے ولولہ انگیز خطاب بھی کرچکے تھے، لیکن تواضع، کسر نفسی اور خاکساری، اور اپنے کو پیچھے رکھنے کا مزاج ان کی سرشت میں تھا، اس لئے یہ سلسلۂ خطاب اس تسلسل کے ساتھ بعد میں باقی نہیں رہا، البتہ اپنے خودوں کو اور بطور خاص اس حقیر راقم کو بڑے اصرار کے ساتھ سلسلۂ خطابات جاری رکھنے کی تلقین کرتے تھے، جس کی تفصیل الگ موضوع ہے۔
رسوخ علمی
زمانۂ طالب علمی کی انتھک محنتوں اور کوششوں ، اساتذہ کی توجہات اور مشفق والدہ کی دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ نے حضرت والد صاحب کو بے انتہاء علمی رسوخ اور گہرائی سے نوازا تھا، ان کے تلامذہ جو بلامبالغہ سیکڑوں کی تعداد میں ہیں ، متفقہ طور پر ان کے علمی اور اعلیٰ تدریسی ذوق واستعداد کا ذکر کرتے ہیں ۔
علوم نقلیہ کے ساتھ ساتھ علوم عقلیہ میں بطور خاص درک تھا، نحو وصرف، قواعد وتراکیب میں بے انتہاء مہارت اور یدطولیٰ حاصل تھا، احقر کو یاد ہے کہ جب میں عربی اول میں نحومیر اور شرح مائۃ عامل پڑھا کرتا تھا، عربی کی کوئی آسان کتاب لے کر بعد عشاء مجھے لے کر بیٹھ جاتے تھے، پورا اجرا کراتے تھے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت گوارا نہیں کرتے تھے۔
قواعد نحویہ وصرفیہ کے اجراء کے لئے حضرت مولانا عبدالصمد رحمانی مرحوم کی کتاب ’’تیسیر القرآن‘‘ کو بے حد مفید سمجھتے تھے، اسے دارالعلوم بستی کے نصاب میں داخل کیا، اور باضابطہ اسے شائع کیا۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter