Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

9 - 49
حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین صاحب رحمہ اللہ
 بابرکت زندگی کی ایک جھلک
ولادت، وطن اور خاندان:
ضلع سنت کبیر (سابق ضلع بستی) کے آباد وشاداب مسلم اکثریتی خطے میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں ’’مدارپور‘‘ میں ۱۹۳۶ء میں حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی آنکھیں کھولیں ، حضرت کے والد ماجد محترم جناب محمد اسماعیل صاحب مرحوم انتہائی صالح ومتدین انسان تھے، بچپن ہی میں حضرت کو اپنے والد کی جدائی کا صدمہ سہنا پڑا، اس طرح یتیمی کی زندگی گذاری، حضرت کی والدہ محترمہ مریم صاحبہ مرحومہ نے بے حد محبت سے اپنے لخت جگر کی تربیت کی، اور دینی تعلیم کے لئے ان کا انتخاب کیا، حضرت کی مبارک زندگی کی بے نظیر دینی وعلمی خدمات میں اُن کی والدہ کی دعائے نیم شبی، آہ سحرگاہی اور مؤمنانہ تربیت کا نمایاں اور اولین کردار ہے۔ صالح، متدین، شریف النفس، سیدھے سادھے، مخلص وبے ضرر خانوادے کا چشم وچراغ ہونے کی وجہ سے حضرت کی ذات وصفات میں (رسوخ علمی اور اکابر سے تعلق وربط کے اثرات کے پہلو بہ پہلو) نسبی ونسلی اثرات کے لحاظ سے بھی صلاح، تدین، کریم النفسی، شرافت انسانی، بے لوثی، اخلاص، خیرخواہی، ہم دردی، بے نفسی، نافعیت اور دوسروں کی بدخواہی، ایذا اور ضرر رسانی کی تمام ظاہری، باطنی، خفیہ، علانیہ، چھوٹی بڑی، محسوس وغیر محسوس شکلوں اور طریقوں سے آخری حد تک گریز اور اجتناب جیسے اوصافِ عالیہ کا رنگ اس طرح غالب اور نمایاں تھا کہ تھوڑی دیر کے لئے بھی ملنے والا اسے محسوس کئے اور اس سے متأثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتا تھا۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter