Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

30 - 49
آیات سنتے اور ان کی تشریح کرتے تھے، یہ ان کی تربیت کا ایک انداز ہوتا تھا، اوراد واذکار کا بھی بطور خاص اہتمام فرماتے تھے، صبح فجر سے پہلے کی تفریح ورنہ فجر کے بعد طویل تفریح کا معمول تھا، کئی کئی کلومیٹر تیزی سے پیدل چلتے تھے، بالعموم سات آٹھ منٹ میں ایک کلومیٹر کی دوری طے کرلیتے تھے، اس تفریح میں کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتے تھے، تفریح میں اپنا ذکر کا پورا معمول مکمل فرمایا کرتے تھے، سال میں کئی بار سعودیہ عربیہ کا سفر ہوتا تھا، ہر سفر میں بڑے ذوق وشوق سے حرمین شریفین میں حاضر ہوتے تھے، اپنی زندگی میں بیس سے زائد حج کئے، اور عمرے تو بے شمار ہیں ۔
زبان کی خاص حفاظت
حضرت والد صاحب کا یہ خاص رنگ تھا کہ کسی کی غیبت نہ کرتے تھے، نہ سن پاتے تھے، بیجا تبصروں سے ہمیشہ اپنے کو دور رکھا، ان کی زبان سے کبھی کسی کی برائی اور غیبت نہیں سنی گئی، زبان کی حفاظت کا جو اہتمام ان کے ہاں تھا، دو ردور تک اس کی مثال نہیں ملتی، کسی کی دل آزاری نہ ہونے پائے، اس کی فکر ہمہ وقت رکھتے تھے۔
وسعتِ قلبی
اللہ نے اُن کو قلبی اور فکری وسعت کی اس دولت سے مالا مال کیا تھا، جو فی زمانہ جوہر نایاب ہے، مشرب ومسلک، فکر ونظر، منہاج وطریق کے تمام تر اختلافات وفروق کو نظر انداز کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ، اعیان وقائدین کا حسب مرتبت شایانِ شان استقبال، خیر مقدم اور لحاظ کیا کرتے تھے۔
جامعہ امدادیہ اور دارالعلوم الاسلامیہ بستی دونوں اداروں کا یہی متوسعانہ مزاج انہوں نے تشکیل دیا، اکابر دیوبند کے طریق پر استقامت اور تصلب کے ساتھ ہر قسم کی مداہنت سے بچتے ہوئے قلب ونظر کے توسع کا جو اظہار انہوں نے اپنے سلوک اور رویے سے فرمایا، وہ


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter