Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

39 - 49
جوہر ہر دوسرے وصف کی بہ نسبت کہیں زیادہ نمایاں تھا، بردباری اور صبر وتحمل کی خصوصیات انہیں مبدأ فیاض سے بہت وافر مقدار میں حاصل ہوئی تھیں ، ان کی ہمہ دم رواں دواں زندگی اور اجتماعی سرگرمیوں میں ہر موڑ پر صبر آزما اور ضبط طلب مراحل آیا کرتے تھے، ایسے موقعے بھی آئے کہ انسان بے قابو ہوجائے، طیش میں آجائے، اور جوابی اقدام کربیٹھے؛ لیکن ہر گام پر والد صاحب نے صبر کی باگ تھامے رکھی، اور ہر موقع پر حلم وتحمل کا مثالی مظاہرہ فرمایا۔
اداروں کے لئے مالی فراہمی کا محاذ بہت ہی دشوار گذار گھاٹی عبور کرنے کے مرادف ہوتا ہے، اس میدان میں ہر قدم پر دل دکھانے اور طیش دلانے والی باتیں اور شکلیں سامنے آتی ہیں ۔ حضرت والد صاحب نے حلم، ضبط، صبر اور تحمل کی کس ادائے دل نواز سے یہ مرحلے سرکئے اور یہ وادی طے کی، آج اس کا تصور بھی مشکل ہے۔
غیروں کے ستم کے ساتھ اپنوں کی ریشہ دوانیوں ہفوات اور تبصرہ بازیوں کے جواب میں ہمیشہ ان کا ردعمل مثبت رہا، اللہ نے ان کے دل کو منفی اور تخریبی نفسیات سے بالکل پاک کررکھا تھا، ان کی پوری زندگی اس پر شاہد ہے۔ سخت سے سخت حالات اور ناگوار سے ناگوار صورتِ حال میں بھی ان کی شانِ حلیمی میں سرمو بھی فرق نہیں آتا تھا، یہ اللہ کی طرف سے خاص انعام تھا جو ان کو عطا ہوا تھا۔
نہی عن المنکر
اپنی تمام تر حلیمانہ صفات کے باوجود حضرت والد صاحبؒ منکرات پر خاموشی اختیار کئے رہنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، منکر کو برداشت کرجانا ان کے بس میں نہیں تھا، ہمارے وطن موضع ’’مدار پور‘‘ میں کچھ شرپسند گمراہ مسلمان محرم کے مہینہ میں تعزیہ بنایا کرتے تھے، والد صاحب کو یہ منکر برداشت نہیں تھا، آپ نے مشورہ کیا اور اس منکر کا خاتمہ طے کرلیا، تعزیہ بنانے والوں کو بلایا گیا، ان کو اس گناہ سے روکا گیا، تعزیہ سازی پر جو مصارف آئے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter