Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

37 - 49
خود میرے علم میں متعدد ایسے واقعات ہیں کہ بہت سے پریشان حالوں کی مالی مدد کی، قرض کے طالبین کو قرض دیا اور کبھی پلٹ کر واپس نہیں مانگا، قدرتی حادثات وآفات کے موقع پر بے چین ہوجاتے تھے، اور مصیبت زدگان کی دل کھول کر مدد کئے بغیر انہیں چین نہیں آتا تھا۔ بہت سے مقدمات، تنازعات کا حل اور تصفیہ ان کے ذریعہ ہوا، نہ جانے کتنے دلوں کی کدورتیں اور خلیجیں ان کے توسط سے ختم ہوئیں ۔ خدمت خلق اور صلہ رحمی کے باب میں ان کی خدمات کا دائرہ بے حد وسیع ہے، جو یہاں سمیٹا نہیں جاسکتا۔
امانت، دیانت اور غایت احتیاط
ان کی زندگی کا ایک روشن پہلو ان کی امانت، دیانت اور مالی معاملات میں غایت درجہ احتیاط اور پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی خاص عادت تھی، ان کی پوری زندگی مدارس کے سایہ میں گذری۔ ۱۹۶۹ء سے لے کر تا وفات ۴۰؍سال سے زائد کا عرصہ اہتمام وانصرام میں گذرا، ہمہ وقت مالی معاملات سے سابقہ رہا؛ لیکن پائی پائی اور رتی رتی کا حساب ان کے پاس رہتا تھا، امانت ودیانت کے اصول ہرہر جز وکل میں ملحوظ رکھتے تھے۔ احتیاط کا یہ عالم تھا کہ پیدل چلنا گوارا کرتے تھے، پبلک بسوں میں سفر کرلیا کرتے تھے، لیکن مدرسہ پر زیادہ بار ڈالنا گوارا نہیں ہوتا تھا، پچاسوں بار ہم خوردوں نے یہ منظر دیکھا ہے۔
زہد وقناعت اور سادگی
ان کی زندگی اس حدیث کا مکمل عکس تھی:
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ اَسْلَمَ، وَرُزِقَ کَفَافًا، وَقَنَّعَہُ اللّٰہُ بِمَا اَعْطَاہُ۔
ترجمہ:  جو اسلام لایا، اسے بقدر کفاف رزق عطا ہوا، اور اللہ نے اپنے عطا کردہ رزق پر اسے قانع بنادیا، وہی اصل میں کامیاب ہے۔
اللہ نے ان کو دل کا غنی، قناعت اور زہد کا بلند مقام بخش دیا تھا، حصول دولت زندگی 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter