Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

10 - 49
ابتدائی تعلیم
حضرت نے دارالعلوم دیوبند کے چشمۂ فیض سے استفادہ سے پہلے تین اداروں میں علم دین حاصل کیا:
(۱)  مکتب اور ابتدائی درسیات کی تعلیم اپنے وطن سے متصل دریاباد کے مکتب اور مدرسہ دینیہ مونڈا ڈیہہ بیگ ضلع سنت کبیر نگر (بستی) میں حاصل کی، اس وقت وہاں کے معروف اساتذہ میں حضرت مولانا عبدالوہاب صاحبؒ، حضرت مولانا عبد اللہ صاحب مہاجر مدنیؒ (دفین جنۃ البقیع، مدینہ منورہ) اور حضرت مولانا محمد اسلام صاحبؒ اور ماسٹر شہرت علی صاحب دریابادی مرحوم تھے۔
(۲)  مختصر سے عرصے کے لئے جو غالباً ایک سال سے بھی کم تھا، مدرسہ احیاء العلوم مبارک پور ضلع اعظم گڈھ میں مقیم رہے اور علمی پیاس بجھائی۔
(۳)  درسِ نظامی کی بنیادی، اولین اور ٹھوس تعلیم کا مرکز پورے خطے میں اُس وقت جامعہ عربیہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ تھا، جو اکابر راسخین علم کا گہوارہ بنا ہوا تھا، حضرت وہاں داخل ہوئے اور خوب خوب استفادہ کیا، اُس دور کے نمایاں اساتذہ میں (جن کا بار بار عقیدت سے اپنی مجلسوں میں نام بھی لیا کرتے تھے) حضرت مولانا محفوظ الرحمن نامیؒ، حضرت مولانا سلامت اللہ بیگ صاحبؒ، حضرت مولانا حافظ حبیب احمد صاحبؒ، حضرت مولانا حافظ محمد نعمان صاحبؒ اور حضرت مولانا افضال الحق جوہر قاسمی مدظلہم وغیرہ تھے۔
دارالعلوم دیوبند میں 
متوسطات سے لے کر دورۂ حدیث تک کئی سالوں کی مکمل تعلیم کے لئے حضرت نے ام المدارس دارالعلوم دیوبند کا انتخاب کیا، اور معاشی ناہمواریوں کے باوجود ہر طرح کی 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter