Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

20 - 49
کر جو مسرت ہوئی، اس کے اظہار کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ‘‘۔
۲۳؍ذی الحجہ ۱۴۱۳ھ
مطابق ۱۵؍جون ۱۹۹۳ء
حضرت والد صاحب علیہ الرحمہ نے ایک طرف مستحکم تعلیمی نظام کے لئے ماہر فن، محنتی، لائق اور فعال اساتذہ کی ایک ٹیم دارالعلوم بستی میں جمع کی، جن کی محنتوں اور کاوشوں سے دارالعلوم کا تعلیمی معیار بے حد بلند اور تعلیمی ریکارڈ انتہائی اعلیٰ اور مثالی بن کر سامنے آیا، درجاتِ عربی، درجاتِ حفظ وناظرہ، درجاتِ تجوید وقراء ت اور درجاتِ پرائمری، سب کے لئے حضرت والد صاحب کی نگاہِ دور رس خوب سے خوب تر کی جستجو کرتی رہی، وہ جوہر قابل تلاش کرتے رہے، اور اپنے دارالعلوم کا دامن علم وفن کے آبدار گوہروں سے مالا مال کرتے رہے۔ 
تعلیم کے علاوہ تربیتی نظام کو بہتر کرنے کی سمت میں حضرت والد صاحبؒ نے بطور خاص توجہ فرمائی، اس تعلق سے حضرت مولانا مفتی افضل حسین صاحبؒ (سابق مفتی واستاذ حدیث وتفسیر دارالعلوم بستی) نے اپنی پوری طاقت کھپادی، تلاوت ودعا وذکر کا اہتمام، پند ونصائح کا التزام، سلام کی ترویج، ادب وسلیقہ کی طرف توجہ دہانی، طلبہ کی تربیت کے لئے اذان، اقامت، امامت، خطابت کی مشق، غیر حفاظ کو قرآن کے آخری دو پارے حفظ کرانے کی تاکید اور تشجیع، سب اسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں ۔
حضرت والد صاحبؒ کی ذاتی دلچسپی اور خاص ذوق وشوق کی وجہ سے دارالعلوم میں دینی وعصری ہر دو علوم کے ماہرین کا ورود باربار ہوتا رہا، مختلف موضوعات پر توسیعی محاضرات کا سلسلہ بھی رہا، اسلامک فقہ اکیڈمی کا تربیتی کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں دینی وعصری علوم کے ماہرین نے اپنے خطبات، مقالات اور محاضرات کے ذریعہ شرکاء کو فیض پہنچایا۔
اسلامک فقہ اکیڈمی کا سیمینار بھی منعقد ہوا، جس میں ملک وبیرون کی مؤقر، معتبر، ممتاز علمی وفقہی شخصیات کا عظیم مجمع شریک رہا، اکابر ومشائخ (بطور خاص حضرت باندویؒ،


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter