Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

25 - 49
بانی ومہتمم محترم جناب حافظ محمد خلیل صاحب مدظلہم سے دیرینہ قدیم تعلق کی بنیاد پر حضرت والد صاحبؒ کا نمایاں کردار اور خاص توجہ شامل رہی ہے۔
حضرت والد صاحب جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کی شوریٰ وعاملہ کے رکن بھی تھے، اور حضرت باندویؒسے عقیدت مندانہ تعلق کی بنیاد پر وہاں نیاز مندانہ حاضر ہوتے تھے، اور وہاں کی تعمیر وترقی کے لئے خاص طور پر کوشاں اور فکر مند رہتے تھے، اسی طرح مدرسہ فرقانیہ گونڈہ کے بھی رکن شوریٰ رہے، اور ہر اہم موقع پر وہاں کے تعلیمی وانتظامی استحکام کے لئے فکر وکوشش فرماتے رہے۔
نیز حضرت مولانا عبدالہادی صاحب پرتاب گڈھی مدظلہ اور ان کے ادارے مدرسہ نور العلوم ہرہرپور پرتاب گڈھ سے بھی تعلق خاطر تھا، گاہے گاہے وہاں تشریف لے جاتے اور ہر ممکن تعاون فرماتے۔
ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے متعدد ایسے مکاتب، مدارس اور ادارے ہیں جن کے ساتھ حضرت کا خاص تعلق، ذاتی دلچسپی اور معقول تعاون رہا ہے، یہ سب حضرت کے حسنات میں شامل ہے۔
مساجد کی تعمیر
حضرت والد صاحب کی ایک عظیم نیکی مساجد کی تعمیر کا وہ عظیم کارنامہ ہے جو بتوفیق الٰہی انہوں نے انجام دیا، بلامبالغہ پچاسوں مساجد کی تعمیر، اصلاح اور خدمت ان کے ذریعہ انجام پائی، بہت سی مسجدوں کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا، بہت سی مساجد میں جزوی امداد کی، دسیوں مساجد وہ ہیں جن کی مکمل تعمیر آپ ہی کی سرپرستی اور نگرانی میں عمل میں آئی ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے خاص توفیق تھی جو آپ کو حاصل ہوئی۔
دینی تعلیمی کونسل
حضرت والد صاحب انجمن تعلیماتِ دین (دینی تعلیمی کونسل) کی مبارک، مؤثر اور 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter