Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

26 - 49
انقلابی تحریک کے فعال رکن رہے، وہ اس تحریک کو وقت کا اولین تقاضا سمجھتے تھے، اور اپنی مذہبی ذمہ داری سمجھ کر اس میں سرگرم طور پر شریک تھے، اس تحریک کے بانی قاضی محمد عدیل عباسی مرحوم سے خاص تعلق رکھتے تھے، ان کی خدمات کی تہہ دل سے قدر کرتے تھے، تحریک کے سابق صدر حضرت مفکر اسلامؒ، موجودہ صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہم، سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد اشتیاق حسین قریشی مرحوم، موجودہ جنرل سکریٹری محترم جناب ڈاکٹر مسعود الحسن عثمانی زیدمجدہم سے بہت مضبوط اور گہرا تعلق تھا، کونسل کی تقریباً تمام کانفرنسوں اور اجلاسات میں اہتمام کے ساتھ شرکت فرماتے تھے، دینی تعلیمی کونس کی ایک عظیم علاقائی کانفرنس حضرت والد صاحب نے دارالعلوم کے احاطے میں منعقد کی، جس میں حاضرین کا جم غفیر شریک تھا، حضرت مفکر اسلام کی صدارت میں یہ کانفرنس انتہائی تاریخ ساز ثابت ہوئی۔
جمعیۃ علماء ہند
حضرت والد صاحبؒ کے دل میں حضرت مدنی سے شاگردی کا شرف حاصل ہونے کے نتیجے میں جمعیۃ علماء سے عشق ومحبت کا تعلق تھا، وہ جمعیۃ کو معاصر حالات میں سرمایۂ ملت کا نگہبان سمجھتے تھے۔ ضلعی، صوبائی اور ملکی ہر سطح پر جمعیۃ کے پروگراموں میں حسب موقع شرکت کرتے تھے۔ فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد صاحب مدنیؒ سے بھی تعلق خاطر تھا، حضرت فدائے ملتؒ بار بار جامعہ امدادیہ اور دارالعلوم بستی تشریف لایا کرتے تھے، حضرت مولانا سید ارشد صاحب مدنی مدظلہم سے قریبی رفاقت کا مثالی تعلق تھا، حضرت والد صاحب کی وفات کے بعد اِس حقیر راقم کے پاس سب سے پہلے (غالباً ساڑھے آٹھ بجے شام) حضرت مولانا مدظلہم کا تعزیتی فون آیا، جب بھی ملاقات ہوتی، حضرت والد صاحب کی خیریت بڑے اہتمام سے معلوم کرتے تھے، اور جب بھی اس خطے کا سفر ہوتا، عیادت وملاقات کے لئے ضرور وقت فارغ فرماتے تھے۔ ۱۹۷۰ء سے ۱۹۸۰ء کی دہائی میں ان


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter