ھو أصل کل البدع التی یسمیھا الامام الشاطبی بالبدع الاضافیۃ، فما من بدعۃ منھا الا ویرکن المبتدعون الی النصوص العامۃ ویکون جواب أھل السنۃ حقاً، لو کان خیراً لسبقنا السلف الیہ۔
فھذا ھوالحق ما بہ خفاء
فدعنی عن بنیات الطریق
وفی ھذا بلاغ وکفایۃ بالنسبۃ الیکم ان شاء اللہ تعالیٰ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
أملاہ
محمد ناصر الدین
عَمّان ۴؍۱؍۱۴۱۲ھـ
اگر ’’شیخ الکل فی الکل‘‘ اور ’’محدث مبارکپوری‘‘ کے مقابلے میں مفتیان فتاویٰ ثنائیہ شیخ الحدیث مولانا شرف الدین دہلویؒ، مولانا عبد الوہاب آرویؒ اور مولاناابو دائود غزنویؒ وغیرہ ہوا ہوجاتے ہیں ،اور ان کی کوئی حیثیت تسلیم نہیں جیسا کہ بعض لوگ دعویٰ کررہے ہیں تو کیا شیخ البانی بھی اسی زمرے میں شامل ہیں ؟ ۱؎
٭
------------------------------
۱؎ اعفاء لحیہ سے متعلق قارئین مزید معلومات حاصل کرنا چاہیں تو مجلۃ الجامعۃ الاسلامیہ بالمدینۃ المنورۃ، العدد ۴۶ کا مطالعہ کریں جس میں فاضل محقق ڈاکٹر احمد ریان نے اس موضوع پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اپنی تحقیقی کا خلاصہ یوں پیش کیا ہے:
’’ ان التحدید بالقبضۃ اوما یقاربھا زیادۃً ونقصاً ، ہو المعیار الذی ینبغی ان یصار الیہ‘‘ نیز اردو میں شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؒ، مولانا قاری محمد طیب صاحبؒ اور مفتی محمد شفیع عثمانیؒ کے رسالے بہت مفید ثابت ہوں گے۔