Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

47 - 70
فی تخریج أحادیث الحلال والحرام‘‘ میں کوئی نقد نہیں کیا ہے، اس کتاب کے بھی ۱۴۰۵ھ مطابق ۱۹۸۵ء تک تین ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔
	اب اس امر میں کوئی شبہ نہیں رہا کہ شیخ نے سیدسابق اور یوسف قرضاوی کی مذکورہ بالا عبارتوں سے صدفی صد متفق ہوکر جمہور کے موقف کی تائید کی ہے۔
	دریں اثناء شیخ البانی سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا، میں نے فقہ السنہ اور الحلال والحرام کی مذکورہ عبارتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ان کو لکھا تھا:
’’ ویبدو من صنیع فضیلتکم فی’’ غایۃ المرام‘‘ و ’’ تمام المنۃ‘‘ أنکم تمیلون الی جواز الأخذ مما زاد علی القبضۃ من اللحیۃ، آمل من فضیلتکم التوضیح حول ھٰذا الموضوع بکلمۃ موجزۃ‘‘
	شیخ نے جواب میں جو کچھ تحریر کیا ہے، اس سے ان کے بعض معتقدین ومریدین کے دل ودماغ میں مسئلے سے متعلق گردش کرتے ہوئے شکوک وشبہات کا ازالہ ہوجانا چاہیے، بشرطیکہ ان کے حواس غایت تعصب کی بنا پر ازکار رفتہ نہ ہوگئے ہوں ، بہر کیف شیخ کی تحریر سے مستفاد ہوتا ہے کہ:
	ان کے نزدیک داڑھی کی حدِّ شرعی کم از کم ایک مشت ہے، اس سے کم نہیں کرنا چاہیے، البتہ اس سے زائد کاکاٹنا جائز ہے، اس مسلک کو اختیار کرنے کی دو وجہیں بتائیں ۔
	۱۔	سلف صالحین یعنی صحابہؓ وتابعین ؒ ائمہ مجتہدینؒ خصوصاً امام السنہ احمدؒ سے کاٹنا منقول ہے، نیز حدیث اعفاء لحیہ مطلق نہیں ہے، اگر مطلق ہوتی تو خوداس حدیث کے راوی ابن عمرؓ وابوہریرہؓ اس کے خلاف عمل نہ کرتے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter