Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

58 - 73
مقصود و مطلوب ہے اس کا کچھ حصہ فوت ہوجاتا ہے تو اسے نہایت اُلجھن ہوتی ہے ، پھر اسے حاصل کرنے کے لئے سخت مشقت اُٹھاتا ہے اور جب وہ حاصل ہوجاتا ہے ، تو اسی سہولت سے اس پر عمل چھوڑدیتا ہے ، اور اپنے نفس کو عمل کا پابند نہیں بناتا ، جس طرح کہ حصول کا پابند بنایا تھا ۔ یہ بہت بڑی غفلت ہے ، اگر کوئی علم پڑھنے سے رہ گیا تو اسے تکلیف ہوتی ہے ، حالانکہ رنج کے لائق تو یہ بات ہے کہ علم حاصل ہوا ، خدا کی حجت اس پر قائم ہوگئی لیکن عمل نہ کرسکا ۔ اس پر افسوس کرے تو مناسب ہے ۔
	ایسے عالم کی ایک بے ہودہ صفت یہ بھی ہے کہ نمائش کے لئے علم حاصل کرتا ہے اور لڑنے کے لئے دلائل فراہم کرتا ہے ، اس کا مناظرہ گناہ بنتا ہے ، مناظرہ سے اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں پر اس کی فصاحت وبلاغت ظاہر ہوجائے ، اور اس کے فریق مقابل کا غلطی پر ہونا کھل جائے ، اگر اس کے مقابل کی زبان سے کوئی صحیح بات نکل جاتی ہے تواس پر بجائے خوش ہونے کے رنجیدہ ہوتا ہے ۔ یہ ایک بری خصلت ہے کہ شیطان کی مسرورکن باتوں سے اس کو خوشی ہوتی ہے ، اور رحمن کی پسندیدہ چیز سے اسے ناخوشی ہوتی ہے ، مناظرہ میں اگرکوئی انصاف نہ کرے تو اس پر اظہارِ تعجب کرتا ہے ، حالانکہ وہ خود ہر طرح کا ظلم وجور روا رکھتا ہے ، جاننے بوجھنے کے باوجود اپنی غلطیوں کے حق میں دلائل مہیا کرتا ہے ، اور اس اندیشہ سے کہ لوگ اس کو غلطی پر مذمت کریں گے ، اس کا اقرار نہیں کرتا ۔
	جس سے تعلق ہوتا ہے اسے فتویٰ میں سہولت دیتا ہے ، اور جس سے تعلق نہیں ہوتا اس کے حق میں تشدد کرتا ہے ، بعض رائیں اسے ناپسند ہوتی ہیں لیکن اہل تعلق کو ضرورت ہوتی ہے تو سہولت کے خیال سے وہی ناپسندیدہ مسئلہ بتادیتا ہے ، بلکہ اس پر


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter