اختیارکرے کہ اپنے دین کوشروروفتن سے محفوظ رکھ سکے ،اسے اتناقابوہوناچاہئے کہ طاعت پرجمااورآفات سے بچارہ سکے ،نیزاخلاق عالیہ سے متصف اوراخلاق ردیئہ سے محترز رہ سکے ۔
٭٭٭٭٭٭٭
حصول علم کی غرض
تحصیل علم کے سلسلے میں سب سے پہلے یہ سمجھ لیناچاہیئے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کے اوپراپنی عبادت فرض فرمائی ہے اورعبادت بغیرعلم کے نہیں ہوسکتی،اس سے معلوم ہواکہ علم کاحصول اس کے ذمہ ایک فریضہ ہے پھراسے یہ بھی اچھی طرح سمجھ لیناچاہیئے کہ مومن کوجاہل رہناٹھیک نہیں ہے علم اس غرض سے حاصل کرے کہ اسے اپنی جہالت دورکرنی ہے اوراس لئے کہ اللہ عزوجل کی عبادت اس کے حکم کے مطابق کرسکے ،یہ نہیں کہ اپنی مرضی سے جیسی چاہاعبادت کرڈالی،طالب علم کی نیت یہی ہونی چاہیئے ،اخلاص پیداکرنے کی پوری کوشش کرے اوراپناکمال کچھ نہ سمجھے بلکہ یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنی مہربانی سے تحصیل علم کی توفیق بخشی کہ اس کی مددسے فرائض کی ادائیگی اورناجائزامورسے اجتناب ممکن ہوسکے۔
٭٭٭٭٭٭٭