Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

38 - 73
ظاہر ہو اور آپ کا حق پر ہونا خوامخواہ ثابت ہو ہی جائے ، یا میرا مقصد یہ ہو کہ آپ کی غلطی کھل جائے اور میرا برسرحق ہونا ثابت ہوجائے تو ایسا مناظرہ ومباحثہ حرام ہے ، کیونکہ خدا وند کریم کو یہ نیت وخصلت پسند نہیں ہے ، ہمیں اس سے توبہ کرنا ضروری ہے ، پھر اگر کوئی دریافت کرے کہ مناظرہ کس طور پر ہونا چاہئے ، تو میں کہوں گا کہ بطور خیر خواہی کے۔ اور خیر خواہی کیا ہے ؟ تو اس کی صورت یہ ہے کہ مثلاً ہمارے درمیان کسی مسئلہ پر مباحثہ ہے میں کہتا ہوں کہ یہ حلال ہے اور آپ کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے ، تو ہم آپس میں یہ فیصلہ کرلیں کہ ہماری گفتگو ایسی ہونی چاہئے کہ نجات وسلامتی کی راہ منکشف ہوجائے ، میری نیت یہ ہو کہ اگر حق آپ کی زبان سے واضح ہوجائے تو میں اسے اختیار کرلوں اور آپ کی نیت یہ ہو کہ حق بات اگر میرے ذریعے سے کھل جائے تو آپ اسے قبول کرلیں ، اور حق وہ ہے جو کتاب وسنت اور اجماع پر منطبق ہوجائے ، اگر ہماری نیت اور ہمارا قصد وارادہ یہ ہوگا تو امید ہے کہ اس مباحثہ کا نتیجہ اچھا ہوگا ، حق و صواب کی توفیق نصیب ہوگی اور اس مباحثہ میں شیطان کو دخل اندازی کا موقع نہ ہوگا ۔
  	مباحثہ سے اعراض :
	ایسے عالم کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ مجلس مباحثہ میں اگر کوئی شخص گفتگو کرنے لگتا ہے جس کا مقصد مناظرہ سے محض جدل اور مباحثہ ومغالبہ ہے تو اس کے ساتھ نہیں الجھنا چاہئے ، کیونکہ یہ شخص اس کے قول کو ردکرنا اور محض اپنے مذہب کو ثابت کرنا چاہتا ہے ، اگر اس کے سامنے دلائل قاہرہ کے ڈھیر لگادیئے جائیں جن کا قبول کرنا عقل ونقل کے نزدیک واجب ہو ، جب بھی یہ نہ مانے گا ، اور اپنی بات کی پچ کرے گا ، ظاہر ہے کہ جس شخص کی نیت یہ ہو اس کی فتنہ انگیزی پر اطمینان نہیں اور نہ 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter