Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

68 - 73
گیا ، یہ روایت امام مالک سے امام شافعی نے اور ان سے امام احمد بن حنبل رحمھم اﷲ نے نقل کی ہے ۔
	عبد الرحمن بن مہدی فرماتے ہیں کہ امام مالکؒ سے ایک شخص نے کوئی علمی بات دریافت کی ، فرمایا کہ مجھے معلوم نہیں ، اس آدمی نے کہا کہ میں آپ کی یہی بات لوگوں میں نقل کردوں کہ آپ نہیں جانتے ، فرمایا کہ ہاں یہی بات بیان کردو کہ مجھے معلوم نہیں ۔
	جس عالم میں یہ اخلاق واحوال موجود ہوں تو سبحان اﷲ ، یہ وہی اوصاف ہیں جن کا پہلے ہم تذکرہ کرچکے ہیں ، لیکن جس کے اوصاف واخلاق قبیح ومذموم ہوں گے وہ تو ان کی جانب التفات بھی نہ کرے گا ، بلکہ اپنی خواہش نفس کی پیروی میں مبتلا رہے گا ، خود کو عظیم اور زبردست سمجھے گا ، اس کے علم نے اس کے قلب میں کچھ اثر نہیں کیا ، جس سے وہ نفع اندوز ہوتا ۔ اکثر حالات میں اسکے اخلاق غافلوں اور جفاکاروں سے مشابہت رکھتے ہیں ، ہم ان کی چند بری خصلتیں اور بھی ذکر کرتے ہیں ۔ علماء کا نام لگا کر جو شخص ان اخلاقی فضائل سے محروم ہوگا اور ایسے رذائل میں مبتلاء ہوگا جو علماء کی شان کے لائق نہیں ہیں ، اگر ایسا شخص غور وتفحص سے کام لے تو خود ہی گواہی دے گا کہ ہماری ذکر کردہ بری عادات اس کے اندر موجود ہیں اس کا انکار وہ نہیں کرسکتا ، اور اﷲ تعالیٰ تو ہر بھید پر مطلع ہیں ۔
	فکر معاش :
	اس قسم کے عالم کی ایک صفت یہ ہے کہ اس کی فکر زیادہ تر معاش کے ساتھ وابستہ رہتی ہے ، فقر وغربت کے اندیشہ سے ایسے مواقع میں بھی جاپڑتا ہے ، جو جائز


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter