Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

57 - 73
شان کے لائق نہیں ہیں تو ہم ان سے اجتناب کریں اور سمجھ لیں کہ ابھی ان کی جو باتیں پوشیدہ ہیں وہ ان سے بھی بدتر ہوں گی جو ظاہر ہوگئیں اور ہم یہ بھی جان لیں کہ یہ شخص فتنہ ہے تو اس سے پرہیز ہی کرنا چاہئے ، کہیں ہم بھی اسی کی طرح فتنہ میں نہ پڑجائیں ۔ واﷲ موفقنا للرشاد
	ہم عرض کریں گے ٹھیک ہے ہم کچھ ایسی باتیں بیان کئے دیتے ہیں جنھیں اہل علم سن لیں اور غور کرلیں کہ ان میں یہ اخلاق مذمومہ اور عادات قبیحہ موجود تو نہیں ہیں ، اگر ہوں تو اﷲ سے معافی چاہیں ، اور ان سے فوراً باز آجائیں ، اور وہ اخلاق اختیار کریں جو اہل علم کی شان کے مناسب ہیں ، جن سے حق تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے اور ایسی عادات یکلخت ترک کردیں جن سے حق تعالیٰ کی جناب سے دوری ہوتی ہو۔ 
	ایسے عالم کی ایک بری عادت یہ ہے کہ علم کو غفلت اور لاپرواہی کے ساتھ حاصل کرتا ہے ، اور علم حاصل کرتا بھی ہے تو وہ جس کی جانب اس کے نفس کو رغبت ہو ، مطلب یہ ہے کہ طلب علم سے اس کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ اﷲ کی عبادت وطاعت اور گناہوں سے اجتناب واحتراز کے لئے علم کی ضرورت ہے اور اس مقصد علم حاصل کرنا فرض ہے ، بلکہ وہ یہ سوچتا ہے کہ پڑھوں گا تو طالب علم اورعالم کی حیثیت سے میرا تعارف زیادہ ہوگا ، شہرت ہوگی ، اسی مقصد کے لئے وہ اپنے آپ کو سنوارتا ہے اور جن علوم کا حصول مخلوق کے نزدیک اعزاز اور مرتبہ بخشنے والا ہے ، اسے حاصل کرنے میں تیزی دکھلاتا ہے اور اس میں اسے آسانی ہوتی ہے ، اور جو علوم محض خدا کے لئے ضروری ہیں کہ انھیں حاصل کرکے ان پر عمل کرسکے ، ان کا حصول دشوار ہوتا ہے ، تو انھیں جان بوجھ کر ترک کردیتا ہے ، حالانکہ ایسے علم کی سخت ضرورت ہے ، جو علم اس کا


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter