﷽
علماء کارتبۂ بلند
الحمد للہ الّذی بنعمتہ تتم الصالحات وصلی اللہ علیٰ سیدنامحمد النبی الامی واٰلہ وسلم وباللہ استعین وحسبی اللہ ونعم الوکیل
امابعد! اللہ رب العزت نے اپنی مخلوق میں سے بعض کاانتخاب فرمایا اور انہیں ایمان کی ہدایت سے نوازا،پھراہل ایمان میں سے بعض کوخصوصیت بخشی اورانہیں کتاب وحکمت کی تعلیم سے سرفرازفرمایا،انہیں دین کی سمجھ اورسخن فہمی کاسلیقہ بخشا،انتخاب واجتباء کایہ دستورہردوراورہرزمانہ میں رہاہے ،انہیں معراج علم سے رفعت اورزیورحلم سے زینت بخشی ،انہیں حضرات سے حلال وحرام میں فرق ،حق وباطل میں امتیاز ،مفید و مضرکی شناخت اورحسن وقبح کی پہچان ہوتی ہے ،ان کی فضیلت عظیم اوران کارتبہ بلند ہے ،انبیاء کے وارث ،اولیاء کے قرۃ العین ہیں ، مچھلیاں ان کے لئے پانی میں دعاگو ہیں اورفرشتے ان کے واسطے پربچھاتے ہیں ، قیامت کے دن انبیاء کے بعدعلماء ہی شفاعت کریں گے ،ان کی مجالس میں حکمت کے موتی لٹائے جاتے ہیں ،ان کے کردار وعمل سے غافلوں کوتنبہ ہوتاہے،یہ عبادت گذاروں سے بلند مرتبہ اورزاہدوں سے عالی مقام ہیں ،ان کی زندگی غنیمت اوران کی موت مصیبت ہے ، بھولے ہوئوں کویاددلانا،اورنہ جاننے والوں کوبتلاناان کا دستورہے ،ان سے کسی ضر ر کا اندیشہ اورکسی نقصان کاخطرہ نہیں ہے ،ان کے حسن