Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

32 - 73
کام کی باتیں پوچھا کرو ، اگر دیکھے کہ جس علم کی انھیں ضرورت ہے اس سے غفلت برت رہے ہیں تو اسے ظاہر کردے اور انھیں سمجھائے کہ اس علم کے وہ کس درجہ محتاج ہیں ، پوچھنے والے کو ہرگز نہ جھڑکے ، اس سے خوامخواہ اس کی رُسوائی ہوگی ، اورنہ سختی کے ساتھ اسے روکے ، اس سے عالم کی وقعت اس کے دل سے نکل جائے گی ، لیکن اسے سوال پورا کرنے کی اجازت دے تاکہ اس کا مطلب بخوبی سمجھ سکے اور اسے ان علوم ضروریہ کی ترغیب دے جن کا تعلق فرائض کی ادائیگی اور محرمات سے اجتناب کے ساتھ ہے ، ایسا شخص جس کے سوال کا مقصد یہ معلوم ہو کہ وہ اس علم کا محتاج ہے اور اس پر اسے عمل پیرا ہونا ہے ، اس پر پوری توجہ کرے ، اور اگر یہ محسوس ہو کہ اس کے سوال کا مقصد محض بحث اور مناظرہ ہے تو اس سے اعراض کرے ، جن کوتاہیوں اور نقصانات کو وہ دور سمجھ رہے ہوں حکمت ودانائی سے ان کا قریب ہونا ظاہر کرے ، گستاخ کے سامنے حلم ومتانت اختیار کرکے خاموشی کو ترجیح دے ، اور خیرخواہی کے ساتھ علم وحکمت کا فیضان کرتا رہے ، اہل مجلس کے حق میں اس طرح کے اخلاق وآداب کی رعایت کرے ۔
	جواب کے آداب :
	اور جولوگ اس سے علم اور مسائل کی تحقیق کرنا چاہتے ہوں اس کے متعلق یہ بات ملحوظ رکھنی چاہئے کہ اگر اس کے پاس علم ہوتو جواب دے اور اس کا اصول یہ ہے کہ جواب قرآن وسنت سے ہو یا اجماع سے ، اگر کوئی ایسا مسئلہ ہو جس میں اہل علم کا اختلاف ہے تو پوری کاوش سے دیکھے کہ کون سا قول کتاب وسنت اور اجماع سے قریب تر ہے ، اس پر فتویٰ دے ، اور بحث وتحقیق میں اقوالِ صحابہ اور ان کے بعد کے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter