Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

51 - 73
علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 
	اس سلسلے میں کچھ روایتیں رسول اﷲ ﷺ ، صحابہ کرام اور ائمہ مسلمین سے گزر چکی ہیں ، جن میں ان علماء ظاہر کے کچھ اوصاف واخلاق کا ذکر آچکا ہے جن کو ان کے علم سے نفع نہیں پہونچ سکا ، جن کے حصول علم کا مقصد ،فخر ونمائش ، بحث وجدال ، اغنیاء کامال اُڑانا ، ملوک وسلاطین کی صحبت ہے تاکہ ان سے دنیا حاصل کی جاسکے ، یہ شخص خود کو اہل علم کے زمرہ میں شمار کرتا ہے ، حالانکہ اس کے اخلاق جاہلوں جیسے ہیں ، یہ ایک زبردست فتنہ ہے ، اس کی زبان تو علماء کی ہے لیکن عمل بیوقوفوں کا ساہے ، ہم اس سلسلے میں کچھ احادیث وروایات ذکر کرتے ہیں تاکہ ان برائیوں سے پرہیز کیا جاسکے ۔
	 حضرت عبد اﷲ بن عمر صفرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ :
مَنْ تَعَلَّمَ عِلْماً لِغَیْرِ اﷲِ أوْ أرَادَ بِہٖ غَیْرَ اﷲِ فَلْیَتَبَوَّأ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِ.4۔ 
جس نے علم کو غیر خدا کیلئے حاصل کیا ، یا علم حاصل کرکے غیر خدا کو مقصود بنالیا اسے اپنا ٹھکانہ جہنم میں سمجھ لینا چاہئے ۔ 
	 حضرت جابرص رسول اﷲ ﷺ کا ارشاد گرامی نقل کرتے ہیں کہ :
	 لَاتَتَعَلَّمُوْا الْعِلْمَ لِتُبَاھُوْا بِہِ الْعُلَمَائَ وَ لِتُمَارُوْابِہِ السُّفَھَائَ وَلَا لِتَجْتَرُوْا لَمَجَالِسَ فَمَنْ فَعَلَ ذٰلِکَ فَالنَّارَ فَالنَّارَ.4۔
	علم اسلئے نہ حاصل کرو کہ علماء پر فخر کر سکو ، نہ اس لئے کہ بیوقوفوں سے الجھو اور نہ اسلئے کہ مجالس میں صدر مقام اپنے لئے محفوظ کرو ، جس نے ایسا کیا اس کیلئے جہنم ہے جہنم ۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter