Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

27 - 73
علماء کے پاس حاضری کے آداب
	سچاطالب علم علماء کی خدمت میں تواضع وحلم اوروقاروسلیقہ کے ساتھ حاضر ہوتا ہے اور جتنی رعایت آداب کی ممکن ہو، کرتا ہے ، اور اعمال خیر میں کوتاہی نہیں کرتا ، کبھی اسے خلوت وتنہائی پسند آتی ہے تو اس میں کلامِ الٰہی کی تلاوت کرتا ہے ، اﷲ کا ذکر کرتا ہے ، اپنے اوپر خدا کے احسانات کو یاد کرتا ہے اور اپنے نفس سے شکرگزاری کا مطالبہ کرتا ہے ، اور اپنے کان ، نگاہ ، زبان اور نفس کی برائیوں سے خدا کی پناہ چاہتا ہے ، اور اگرلوگوں کی صحبت میں رہنا ضروری ہوتا ہے تو ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرتا ہے جن سے اسے فائدہ حاصل ہو ، ایسے لوگ تین طرح کے ہوسکتے ہیں ، ایک وہ آدمی جو اس سے کم علم رکھتا ہو ، اور اس سے علم حاصل کرنا چاہتا ہو ۔ دوسرے وہ شخص جو علم میں اس کے مساوی ہو ، اس کی صحبت اس لئے کہ ضروری علوم کا مذاکرہ وتکرار ہوسکے تاکہ علم اچھی طرح دل ودماغ میں محفوظ ہوجائے ۔ تیسرے وہ شخص جو علم میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور محض خدا کے واسطے تعلیم دے رہا ہے ، اس کی صحبت حصول علم کی غرض سے بس انھیں تین قسم کے افراد سے تعلق اور مصاحبت رکھنی چاہئے ۔ ان کی صحبت سے گھبرانا نہیں چاہئے ، کیونکہ ان لوگوں سے بہت کچھ نفع کے حصول کی توقع ہے ، ان چیزوں میں خود کو مشغول رکھ کر پھر ہر وقت ڈرتے بھی رہنا چاہئے کہ نفس کبھی لایعنی اور ناحق امور میں مبتلا نہ کردے بالخصوص اپنے ازلی دشمن شیطان سے بہت اندیشہ رکھنا چاہئے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ قباحتوں کو مزین اور خوبصورت بنا کر پیش کرنے لگ جائے ۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter