Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

39 - 73
ایسے مناظر ہ کا انجام اچھا ہوگا ۔
	جس عالم کی نیت محض بحث وجدال ہو اس سے یہ کہو کہ فرض کرو میں حجازی ہوں اور تم عراقی ہو ، اور بحث کا موضوع کوئی ایسا مسئلہ ہے جس میں میرا مذہب یہ ہے کہ وہ حلال وجائز ہے اور تمہارا مسلک یہ ہے کہ وہ حرام وناجائز ہے ، اس مسئلہ پر تم مباحثہ کرنا چاہتے ہو ، پھر تمہارا مقصد یہ نہیں ہے کہ اپنے قول سے رجوع کرو ، بلکہ تمہارے نزدیک یہ بات طے شدہ ہے کہ میں بھی تمہارا ہی مسلک اختیار کرلوں ، اور میرے نزدیک صرف میرا قول قابل قبول ہے اور میرا بھی مقصد اپنے قول سے رجوع کرنا نہیں ہے ، بس میرا مقصد یہ ہے کہ تمہاری بات کی تردید کروں اور تمہاری مراد یہ ہے کہ میرے مذہب کو رد کرو ، تو اس مناظرہ کا کیا حاصل ؟ بہتر یہ ہے کہ تم اپنے قول پر خاموشی کے ساتھ قائم رہو اور میں اپنی بات پر خاموشی سے جمارہوں ، ہمارے لئے یہی سلامتی کی راہ ہے ، اور حق ودرستگی کا اسی میں زیادہ امکان ہے ۔
	وجہ اس کی یہ ہے کہ تم باطل پر ہونے کے باوجود یہی چاہوگے کہ میری زبان سے حق بات نہ نکلے اور صواب ودرستگی کی توفیق سے میں محروم رہوں ، اگر ایسا ہوا تو تم مسرو روشادماں ہوگے اور میری بھی خواہش بالکل یہی ہوگی ، جب ہر ایک کی نیت یہی ہے کہ دوسری طرف سے حق بات ظاہر نہ ہو تو ہم سے برا کون ہوگا اور ہمیں ہدایت کی توفیق کیونکر ملے گی ؟ ایسا علم تو ہمارے خلاف حجت ہوگا بلکہ جاہل آدمی ہمارے مقابلہ میں درگزر کا زیادہ مستحق ہوگا ۔
	مباحثہ کا مہلکہ :
	اور اس سے بھی بڑھ کر بیہودہ بات یہ ہے کہ بسا اوقات ایک فریق رسول اﷲ


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter